
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹائپ ون ذیابطیس کے شکار ہیں۔
ایک انٹرویو میں فواد خان نے خود کو 17 سال کی عمر میں لاحق ہونے والی بیماری ذیابطیس پر کھل کر بات کی ۔اداکار نے بتایا کہ وہ 17 سال کے تھے جب انہیں بہت تیز بخار ہوا تھا۔ بخار کے سبب سات دنوں میں ان کا وزن 65 سے 55 کلو پر آ گیا تھا۔
ان کا 10 کلو وزن کم ہو گیا تھا ،جس کے بعد انہیں صحت سے متعلق کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فواد خان کا بتانا ہے کہ مکمل چیک اپ کروانے پر معلوم ہوا کہ انہیں شوگر ہے،انہوں نے کہا کہ وہ آج 41 سال کے ہیں اور 24 برسوں سے شوگر میں مبتلا ہیں۔دنیا نہیں بدلتی، آپ کو اپنے آپ کو اتنا مضبوط بنانا ہوگا کہ برے وقت کا مقابلہ کر سکیں۔




































