
کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ذہنی تناؤکا سبب بنتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد سامنے آنے والے منفی تبصروں نے ذہنی دباو¿ کا شکار کردیا تھا،اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل اپنے فینز اور چاہنے والوں کو ایک فوٹو شوٹ کے ذریعے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی ،تاہم اس پر آنے والا ردعمل حیران کن اور پریشان کردینے والا تھا۔ اداکارہ نے کہا نے کہا کہ پریگنینسی کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنے منفی تبصرے کیے کہ ذہنی طورپر پریشان ہو کر سوشل میڈیا اکاو¿نٹ بند کرنا پڑاہے ۔
اداکارہ مریم نفیس نے مزید کہا کہ پریگنینسی ایک نارمل چیز ہے۔ اسے کسی ٹیبو کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے، منفی تبصروں کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے میرے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔




































