کراچی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر نے دوبارہ پڑھائی شروع کردی ہے۔
حال ہی میں ندا یاسر نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جس دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دوبارہ اپنی تعلیم شروع کی ہے اور وہ فیشن ڈیزائننگ پڑھ رہی ہیں۔
ہوسٹ نے کہا کہ بہت سارے ڈیزائنرز کے جوڑے پہننے کے بعد اب انہیں لگتا ہے کہ وہ خود کچھ کریں ۔فی الحال وہ پڑھائی میں مصروف ہیں ، کچھ عرصے کے بعد مختلف قسم کے مختصر کورس کرنے بعد وہ اپنا کاروبار کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔
ہوسٹ ندا یاسرنے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا بہت خوش کن احساس ہے خاص طور پر ان کی عمر میں ایک نیا کریئر شروع کرنا انتہائی خوشگوار ہے ۔