
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ یشما 31 برس کی ہوگئیں‘ اپنی سالگرہ کے موقع پر ان کی سہیلی و اداکارہ ندا فردوس کی جانب سے منعقدہ سالگرہ کی
تصاویر نے دھوم مچادی ہے ۔
گزشتہ روز یشما گِل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سیاہ کوٹ پینٹ اور چمکیلا گلابی ٹاپ زیب تن کیا تھا ۔
سالگرہ کی اس تقریب میں ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا گیا اور غباروں سے لے کر کیک میں بھی ہلکا آسمانی، گلابی اور کاسنی رنگ نظر آئے،یشما گلِ کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں ،جن میں وہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں ،جبکہ سفید دلکش گلدستوں کے درمیان کیک کاٹتی ہوئی برتھ ڈے گرل کی بھی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔




































