
کراچی (ویب ڈیسک ) فلسطین کی حمایت کرنے پر اداکارہ ماہرہ خان کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل شیڈوبین کردیا گیا۔
میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام فلسطین کے حق میں بولنے والے اکاﺅنٹس کو شیڈوبین کرنے لگ گیا ہے۔ اب تک انسٹاگرام پر کئی اکاﺅنٹس کو شیڈوبین کردیا گیا ،جن میںمعروف اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوگئیں ۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا کہ زبردست میرا انسٹا شیڈوبین ہوگیا، اداکارہ اس پابندی کے باوجود بھی فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہ ہٹیں اور انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری فلسطین کا جھنڈے والا ایموجی بھی پوسٹ کردیا۔
میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جب کسی اکاﺅنٹ کو شیڈوبین کیا جاتا ہے تو اس صارف کی پوسٹ اس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈز کے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاﺅنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا اورپوسٹ پر ویوز بھی نہیں آتے۔




































