کراچی ( شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ انہوںنے بھارتی ڈرامے کی خاطر اپنی والدہ کی بیماری کو نظر انداز کردیا تھا جس پر
انہیں ابھی تک افسوس ہے،ا نہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران گفتگو میں بتایا کہ ان کی والدہ کو برین ٹیومر ہوگیا تھا ان کو میڈیکل ٹیسٹ کی ضرورت تھی اور انہیں بیرون ملک جانا تھا لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹال مٹول کی وجہ ایک بھارتی ڈرامے کی پیش کش تھی ،کیونکہ میں بیرون ملک جانا اور اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتی تھی ،مگر پھر ساری زندگی اس پر افسوس بھی رہا،اداکارہ نے بتایا کہ امی کے انتقال سے پہلے تک میں ساری باتیں ان کے ساتھ کرتی تھی مگر ان کے جانے کے بعد کسی کے سامنے کوئی پریشانی بیان نہیں کی ،جبکہ وہ میری خواہشات، پریشانیاں اور لاڈ اٹھاتی تھیں۔