کراچی (تعلیم ڈیسک )اداکارہ اشنا شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مذہبی پہلوﺅں کو ٹیم کی خاصیت قرار دیدیا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ اداکار احسن خان بھی موجود تھے۔دورانِ شو میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کے درمیان دوستی، بھائی چارہ، اتحاد ، اللہ سے قربت کا عنصر پایا جاتا ہے جو اچھی چیز ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ ہماری کرکٹ ٹیم میں ایسی کیا چیز ہے جسے تبدیل کر کے مزید بہتی لائی جا سکتی ہے؟ میزبان کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ میں نے زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزارا ہے اس لیے کبھی قومی کرکٹ ٹیم کا اتنی گہرائی سے مشاہدہ نہیں کیا کہ اس میں بہتری کے حوالے سے کچھ کہہ سکوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے اور ان کا مذہبی پہلو یا مذہب سے لگاﺅ ایک اچھا تاثر ڈال رہا ہے اور لوگوں کو پسند آ رہا ہے۔