
اسلام آباد (فن وفنکار ڈیسک ) اداکارہ ایمن خان 60لاکھ فالوورز کے ساتھ ایک بار پھر ماہرہ خان سے سبقت لے گئیں۔ایمن خان نےایک بار پھر
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا۔
حال ہی میں ایمن خان کے انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد50لاکھ 90ہزار ہو گئی اور ماہرہ خان کے مداحوں کی تعداد 50لاکھ 80ہزار تھی،چند روز کے بعد ہی ماہرہ خان اور ایمن خان کے مداحوں کی تعداد برابر ہو گئی اور اب ایک بار پھر ایمن خان کے مداحوں تعداد60لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔




































