راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک)چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ 11 جنوری سے سعودی عرب میں شروع ہوگا۔
انیس جنوری تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، ماریشس اور کموروس کی ٹیمیں شرکت کریں گی،پی ایف ایف کے مطابق پاکستان فٹ بال ہاﺅس کا چارج فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد کئے جانے کے بعد قومی خواتین ٹیم کی یہ دوسری انٹرنیشنل مصروفیت ہوگی، اس سے قبل گرین شرٹس نے 8 سالہ تعطل کے بعد ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔
نیپال میں ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے مالدیپ کو 7-0 سے شکست دے کر روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی۔