
لاہور (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے
سینئر رہنماﺅں کو آئندہ ہفتے میں برطانیہ طلب کرلیا ہے۔ جہاں پر شریف برادران کی زیر صدارت برمنگھم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے سردار ایاز صادق، عطاءاللہ تارڑ سمیت دیگر رہنماﺅں کو بھی طلب کیا ہے
۔ توقع ہے کہ برمنگھم میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے ن لیگی رہنما آئندہ جمعرات کو برطانیہ کے لئے روانگی متوقع ہے۔ اجلاس میں نیب آرڈیننس ترمیمی بل سمیت دیگر امور کے علاوہ مہنگائی پر حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ جبکہ خواجہ آصف اپنے اوپر پارٹی رہنماﺅں کی تنقید پر معاملہ قیادت کے سامنے رکھیں گے۔




































