
اسلام آباد:ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کوکل منگل کو
طلب کرلیا ہے ۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریلوے کے ریکارڈ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پورا ریکارڈ کمپیو ٹرائزڈ کے بجائے مینول ہے ۔ریلوے سے کرپٹ ادارہ کوئی اور نہیں ۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے کا نظام نہیں چل رہا ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ رہلوے کو اربوں خسارہ ہورہا ہے۔یہ بات رپورٹ سے واضح ہو گئی ہے ،وزارت ریلو ے سے نہ مسافر نہ ٹرینیں چل رہیں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ دنیا بلٹ ٹرینیں چلا کر آگے کی جانب جا رہی ہے ،یہاں پور ا محکمہ ریلوے سیاست میں پڑا ہوا ہے۔اس
موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید ،سیکر یٹری ریلوے اورسی او ریلوے کو کل طلب کرلیا ۔




































