
میرپور (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام بھارتی جبرواستبداد اور مظالم کے باوجود اپنے عزم اورجذبہ حریت پر قائم کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
میرپور امیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے آج کشمیری عوام کو یکجہتی کا پیغام اور دنیا کو ان کے وعدے یاد دلانے میرپور آرہے ہیں، بھارت جبرواستبداد سے کشمیریوں کی نقل وحمل پر تو پابندی لگاسکتا ہے لیکن ان کی سوچ اور جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا، جذبے کبھی پابند سلاسل نہیں رکھے جاسکتے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے جائز بنیادی، آئینی اور قانونی حق کےلئے ہر حد تک جائیں گے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیراور تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صحیح معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہیں اور انہوں نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیرکا مقدمہ جرِِِِِا¿ت اور بہادری کے ساتھ لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ، عمران خان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے





































