
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کمال
دیدہ دلیری سے تسلیم کیا ہے کہ ان کا دھرنا حکومت کے خلاف ایک سازش تھی، مولانا کا یہ بیان کھلم کھلا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل کے اظہار میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مولانا نے کمال دیدہ دلیری سے تسلیم کیا ہے کہ ان کا دھرنا حکومت کے خلاف ایک سازش تھی جس میں کئی نام نہاد جمہوریت نواز سیاسی جماعتوں نے حصہ ڈالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کا یہ بیان کھلم کھلا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، ان پر فوری طور پر مقدمہ ہونا چاہئے۔





































