
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے
درخواست دے دی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون 2019 تک کی سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے37 پیسے اضافہ کیا جائے۔ جولائی سے ستمبر2019 تک کی سہ ماہی کیلئے ایک روپے44 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت 4مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی




































