
راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان آ کر غلطی کی ہے، اب وہ جیل جائیں گے۔ نواز شریف کو باہر
بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے نہیں ہو رہے۔
یک انٹرویو میں انہوں نے بتایاکہ عید کے موقع پر ان کا معمول ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی والدہ کی قبر پر جاتے ہیں، فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور اس کے بعد نماز عید کی ادائیگی اور پھر حلقے کے عوام سے ملاقاتیں شروع ہو جاتی ہیں
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا کوئی مستقبل نہیں، آنے والے دنوں میں ملکی معیشت مزید خراب ہو سکتی ہے،کوروناموذی مرض ہے،کورونا کے بعد نیا ورلڈ آرڈر آنا ہے، ہم نے اپنے شہر کے شٹر بھی بند نہیں ہونے دیئے،شروع میں جو ہوئے اس کے لیے معذرت خواہ ہیں،بعد میں کسی کو گرفتار نہیں ہونے دیا،نئے فیصلوں کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے اور بہتری کی جدوجہد کرنی چاہیے
۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ کورونا کے بعد بہت بے روزگاری اور مہنگائی ہوگی لیکن چیزیں سستی بھی ہوں گی کیونکہ مارکیٹ نہیں ہے اور لوگوں کی قوت خرید نہیں ہے۔ ملکی اکانومی کو ٹھیک کرنا ہو گا،کرونا سے غرین نہیں اتنا ہلا جس قدر سفید پوش طبقہ متاثر ہوا،یہ شٹر والے دکانداروں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا کیونکہ ان کا سیزن بھی نہیں لگ سا، ان کو خصوصی چھوٹ دینی چاہیے،دکانداروں کو ہر صورت میں ریلیف ملنا چاہیے۔





































