
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کریں گے۔وفاقی وزیر
داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ننکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانچ سالہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پانچ سال بعد حکومت نہیں حکومت کے کام بولیں گے، مشکل وقت میں سب کو قربانی دینا ہوگی۔
اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں فوج کے جوانوں پر حملے کیے گئے جن میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتے ہیں، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پھاڑ توڑے جارہے ہیں، حکومت نے ان پر مظالم کے خلاف عالمی سطح پر بھر پور آواز بلند کی، اسلامی ممالک نے بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی، افغان طالبان نے بھی بھارت کے خلاف کاروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب بابا گورونانک یونیورسٹی کی چار دیواری کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے، تین سال میں مکمل کرلی جائے گی، یونیورسٹی کیلئے اگلے سال ایک ارب روپے کے فنڈ ملنے کی توقع ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ طیارہ حادثہ کی وجہ سے عید کی خوشیاں مانند پڑ گئیں جس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، حکومت پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔





































