
اسلام آباو(ویب ڈیسک)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس وبا کے تناظر میں طلبا کے تعلیمی نقصان سے بچنے کیلئے آن لائن تعلیم کی فراہمی
کی ضرورت پر زوردیا ہے۔یہ بات انہوں نے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی جانب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دی گئی پریذنٹیشن کے دوران کہی۔صدر مملکت نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تحقیق اور جدت پرتوجہ مرکو ز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس وبا نے ہرجگہ تعلیمی شعبے کو متاثر کیا ہے اور اس چیلنج کو آن لائن تعلیم کی حوصلہ افزائی کرکے اسے فروغ دیکر پورا کیاجاسکتا ہے۔وائس چانسلر نے تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی۔صدر نے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز ترتیب دینے اور گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سراہا۔





































