
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے لیکن لٹیروں کو این
آر او نہیں دیں گے، مریم نواز نے 10 ماہ ٹوئٹر اس لئے استعمال نہیں کیا شاید انہیں باہر جانے دیا جائے، اپوزیشن کی خواہش تھی کہ ایف اے ٹی ایف بل سے قبل نیب قانون ختم ہوجائے، ان لوگوں نے ملک کو اتنا لوٹا عمران خان کو مہنگائی کرنا پڑی، ایم ایل ون منصوبے میں 90فیصد ملازمین پاکستان ریلوے کے ہوں گے۔
کیراج فیکٹری اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ ریلوے کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا، ایم ایل ون منصوبے پر چین 90فیصد اور پاکستان 10فیصدخرچ کرے گا، ایم ایل ون میں سارے پھاٹک ختم ہوجائیں گے، تمام ریلوےکراسنگ ختم ہوں گی اور نیا ٹریک ہوگا
۔انہوں نے کہا کہ اس مہینے کے اندر اندر انٹرنیشنل ٹینڈر لگ جائے گا، مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، کراچی سرکلر کے لیے 40کوچز3ماہ میں بنا رہے ہیں، وزارت پلاننگ کی طرف سے 10ارب ملے ہیں، کے سی آر 3مراحل میں بحال کیا جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ سے سوالات کئے جس کے جواب ابھی تک نہیں آئے، مریم نواز نے 10 ماہ ٹوئٹر اس لئے استعمال نہیں کیا شاید انہیں باہر جانے دیا جائے، اپوزیشن کی خواہش تھی کہ ایف اے ٹی ایف بل سے قبل نیب قانون ختم ہوجائے، ان لوگوں نے ملک کو اتنا لوٹا عمران خان کو مہنگائی کرنا پڑی، عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے لیکن ان کواین آر او نہیں دے گا۔





































