
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خانے ٹائیگر فورس کو آج سے اشیائے خورونو ش کی قیمتوں کو چیک کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے ٹائیگر فورس کو کہا کہ وہ ہفتے کو تائیگرزفورس سے کنونشن سینٹر میں ملیں گے،تب تک وہ اپنے علاقوں میں آٹے و ،چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں چیک کریں اور اسے پورٹل پر ڈالیں ۔تاہم وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں ٹائیگر فورس آج سے یہ مہم شروع کر رہی ہے ۔





































