
کراچی،اسلام آباد ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،ملتان ،حیدرآباد،سکھر ( نمائندگان رنگ نو ،ویب ڈیسک )ملک بھر میں
جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت واحترام سے منایا گیا اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی بھرپور محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
کراچی،اسلام آباد ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،ملتان ،حیدرآباد،سکھر سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے ،سیرت کانفرمسز منعقد کی گئیں ،جبکہ محافل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا ۔جس میںعلمائے کرام اور نعت خواں حضرات اور مقررین بنی پاک سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔نماز جمعہ میں بھی علمائے کرام نے سیرت بنوی پر روشنی ڈالی اورکہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو بنی پاک کی سنتوں کو اپنی زندگیوں میں نافذکیا جائے.ملک بھر میں سرکاری ونجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ۔
ادھرحکومت سندھ نے جلسوں اور جلسوں کیلئے ایس اوپیز جاری کی تھیں تاہم ان ایس اوپیز پر عمل دکھا ئی نہیں دیا ۔





































