
استنبول ( ویب ڈیسک )ترکی میں آنے والے زلرلہ میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی ہے جبکہ 900افراد زخمی ہوئے ہیں۔ملبے
تلے دبے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے
ترک شہر ازمیر کے تمام ہوٹلز نے متاثرہ شہریوں کے لیے فری رہائش کا اعلان کیا ہے. ہلال احمر اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ خوراک پانی اور ریسکیو کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
بلدیات کاادارہ اور مقامی این جی اوز بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں، عمارتوں کےملبے تلے دبے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلہ سے 20 عمارتیں گری ہیں ۔
گزشتہ روز ازمیرسے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں 6.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے ترکی کی مقامی وقت کے مطابق چار بجکر 51منٹ میں محسوس کی گئےاور یہ زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔





































