
راولپنڈی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امر یکی نمائند ہ خصوصی برائے افغان
مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی اس ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، افغانستان میں دیرپا امن کے طریقہ کار پر خاص طور پر بات چیت کی گئی۔امریکی نمائند ہ خصوصی نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیئے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔





































