
لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال
لانے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طاقت صرف شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پہ چلتی ہے کیونکہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔
اپنے اےک بےان مےں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلیکٹڈ عمران خان کی طاقت صرف شہبا شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پہ چلتی ہے کیونکہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔بے بس عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پہ چلتا ہے۔شہباز شریف کا شدید کمر درد کے باوجود بکتر بند گاڑی میں اسپتال لایا گیا ۔شہباز شریف کو گرفتار کر کے گلگت بلتستان کا الیکشن چرایا گیا ۔کرپشن کے بعد غداری کا بیانیہ دفن ہونے کے بعد عمران خان شہباز شریف کی صحت پہ سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہاسی بکتر بند گاڑی کی وجہ سے شہباز شریف کی کمر درد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ عمران خان کی گھٹیا سوچ ہے جس کی وجہ سے شہباز شریف کے ساتھ ایسا ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔عمران خان کی اس طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شہباز شریف کو مناسب طبی سہولتیں مہیا نہ کرنا عمران صاحب اپنی بڑائی سمجھتے ہیں ۔





































