
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی
عوام نے 307 ارب کی مہنگی چینی خریدی۔
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت تو آپ نے دی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود چینی پہ سبسڈی تو آپ نے دی،ملک میں چینی کی قیمت 90 روپے تو آپ کے فیصلوں سے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے فیصلوں کی وجہ سے تو پاکستان کی عوام نے 307 ارب کی مہنگی چینی خریدی۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کرپٹ مافیا تو آپ ہوئے جو اپنے فائدے کے لئے کرپٹ مافیا کو سپورٹ کر رہے تھے،رپورٹ پبلک کر کے اپنی چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفیٰ دیں اور خود کو قانون کے حوالے کریں۔





































