
کراچی ( ویب ڈیسک ،مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب زوردار دھماکا ،پانچ
افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے ۔دھماکے کی اطلاع کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقو ع پر پہنچ گئے ۔
ایدھی اور چھیپا کی ایمبو لینسز بھی موقع پہنچ گئیں اور وہاں سے جاں بحق اور زخمیوں کو پٹیل اور جناح اسپتال منتقل کردیا ۔کئی افراد کی حالت نازک بتا ئی جاتی ہے ۔دھاکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،جس مقام پر دھاکا ہوا اس جگہ واقعہ رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ بھی گرگیا ۔ایس بی سی اے نے عمارت کو خطرناک قرار دے دیا ۔
و زیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے جائے وقوع کا دورہ کیا اورمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دھماکے کی وجوہات سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔ادارے تفتیش کررہے ہیں ۔حقائق جلد سامنے آئیں گے ۔





































