
لاہور(تعلیم ڈیسک ) پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی
تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز 23دسمبر سے ہوگا۔
اسکولز 13جنوری 2025 ءکو چھٹیوں کے بعددوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولز پر ہوگا،حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 20 دسمبر کو اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔





































