
کراچی (تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ناظم امتحانات
جامعہ کراچی کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2023 کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔بی اے سال اول کے امتحانا ت میں 348 طلبہ شریک ہوئے۔254 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 94 طلبہ ناکام قرارپائے۔
کامیابی کا تناسب 72.99 فیصدرہا۔بی اے سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 1196 طلبہ شریک ہوئے،68 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،508 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 3 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 48.49 فیصدرہا۔





































