
کراچی(ویب ڈیسک )ثانوی تعلیمی بورڈکے سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا ہے کہ سائنس اور
جنرل گروپ ریگولروپرائیویٹ جماعت نہم کےسالانہ امتحانات 2025ء کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 4 دسمبر سے13دسمبر2024 تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔
نئے شیڈول مطابق لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم 16دسمبر سے27دسمبر تک900 روپے،30دسمبرسے 10 جنوری2025 تک 1200 روپے، 13جنوری سے 24جنوری تک 1500 روپے، 27جنوری سے 7فروری تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔





































