
کراچی(تعلیم ڈیسک )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسرامیرحسین قادری کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے
2024ءکے سائنس (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل) کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس بشمول بینیفٹ کیسز(لاسٹ چانس) اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔
درج بالا گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے بروز جمعہ 15 نومبر 2024ءسے بروز منگل 26 نومبر 2024ءتک متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔جو طلباءناگزیر وجوہات کی بنا پر درج بالا تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں۔ وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 27نومبر سے بروزپیر 2دسمبر 2024ءتک جبکہ 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 3دسمبر سے 10دسمبر 2024ءتک امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔
طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے سفائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاو¿نٹ نمبر یوبی اایل ، سی ایم اے-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں۔ طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واو¿چر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔





































