
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرفارمنس انڈکس 2023ءکی رپورٹ جاری کردی گئی ۔
ضلع وار تعلیمی کارکردگی کے ٹاپ 10 اضلاع میں سندھ اور بلوچستان کا کوئی ضلع شامل نہیں جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے 7اور خیبرپختونخوا کے 2اضلاع شامل ہیں ،جاری رپورٹ میں پاکستان کے 134 اضلاع ہائی پرفارمنس تعلیمی کارکردگی میں شامل ہیں، جس میں پاکستان کے 77 اضلاع کم تعلیمی کارکردگی والے اضلاع بھی شامل ہیں۔
یہ رپورٹ تعلیمی کارکردگی میں ٹاپ پرفارمنگ اضلاع میں اسلام آباد شامل کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب کے اضلاع میں سے جہلم، چکوال، ہری پور، راولپنڈی، سیالکوٹ شامل ہیں جبکہ اٹک، نارووال اور گجرات بھی تعلیمی کارکردگی میں آگے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ہری پور اور چترال کے اضلاع تعلیمی کارکردگی میں آگے ہیں۔ ایبٹ آباد کا تعلیمی کارکردگی میں 11 واں نمبر ہے، کراچی ایسٹ 14 ویں اور کراچی سینٹرل 15 ویں نمبر پر ہے، تعلیمی کارکردگی میں لاہور 18 ویں ملتان 47 ویں نمبر ہے، تعلیمی کارکردگی میں پشاور 53 ویں نمبر اور کوئٹہ 68 ویں نمبر پر ہے۔





































