
کراچی ( رنگ نو تعلیم )کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کےتحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 5 مئی سے ہوگیا ہے۔
ناظمِ امتحانات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات صبح اور شام کی شفٹوں میں شریک ہو رہے ہیں۔انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 مئی تک جاری رہے گا۔ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ 182 امتحانی مراکز میں سے 36 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔
انٹر بورڈ کے امتحانات دو شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس کےامتحانات صبح 9 تا 12 ہوں گے جبکہ سائنس جنرل کے امتحانات دوپہر دو سے پانچ بجے تک ہوں گے۔
ناظمِ امتحانات کے مطابق آؤٹ روکنے کیلئے ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل ہےجبکہ 16 سپرویجیلینس ٹیمیں امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گی۔
ناظمِ امتحانات کا کہنا تھا کہ نقل میں ملوث طالب علم کو تین سال کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا، موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور نقل کے مواد پر مکمل پابندی عائد ہے ساتھ ہی امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ دکانیں اور غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی ہے۔
پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس کے امتحانات صبح 9 تا 12 ہوں گےجبکہ سائنس جنرل کے امتحانات دوپہر 2 سے 5 بجے تک ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 182 امتحانی مراکز میں سے 36 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہےجبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔





































