
لاہور(تعلیم ڈیسک) پنجاب حکومت نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میںامن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج بروزجمعہ9 مئی اور کل بروزہفتہ دس مئی کو بند رکھے جائیں گے،۔
چھٹیوں کے یہ احکامات تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی، جبکہ بارہ مئی بروز پیر سے تمام تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کاعمل معمول کے مطابق شروع ہوگا





































