
یاسمین شوکت
اجزاء
بیف (بون لیس) ایک کلو، چھوٹے ٹکڑوں میں
چاول ایک کلو، دھو کر بھگو دیں
دہی ایک کپ
پیاز تین عدد، باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر تین عدد، کٹے ہوئے
ہری مرچیں آٹھ عدد، باریک
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لیموں دو عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھی چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، لونگ، تیز پات) ایک کھانے کا چمچ
زعفران چند دھاگے (ایک چوتھائی کپ گرم دودھ میں بھگو دیں)
بریانی مصالحہ دو کھانے کے چمچ
تیل یا گھی ایک کپ
ترکیب
سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل گرم کریں۔ اس میں ثابت گرم مصالحے ڈال کر ہلکا سا بھونیں یہاں تک کہ خوشبو آنے لگے۔
پھر اس میں پیاز شامل کریں اور گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں۔
اب گوشت شامل کریں اور اس وقت تک بھونیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے اور رنگ تبدیل نہ ہو۔
اب اس میں دہی، ٹماٹر، مرچیں، نمک، ہلدی، دھنیا پاؤڈر ڈال کر ڈھک دیں تاکہ گوشت گل جائے۔
جب گوشت گل جائے تو ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پودینہ اور بریانی مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
ایک علیحدہ دیگچی میں چاول 80٪ تک اُبالیں اور پانی نتھار لیں۔
دیگچی میں تہہ لگائیں: نیچے گوشت کا مصالحہ، اس پر اُبلے چاول، پھر زعفران والا دودھ، لیموں کا رس اور گھی چھڑکیں۔
دم پر 25 منٹ رکھیں۔ دم کے بعد ہلکے ہاتھ سے مکس کریں۔
پیش کریں
گرما گرم بیف بریانی رائتہ، سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔




































