حساس ہو تم احساس کرو

اسماء معظم

حیا نام تھا اس کا اورتھی بھی وہ حیا کا پیکر،خدا نےصورت اور سیرت دونوں ہی سےنوازاتھا۔ حیا انجینئرنگ کی طالبہ تھی ۔آج صبح وہ جلدی اٹھ

گئی تھی۔  یونیورسٹی  میں آج سالانہ فنکشن تھا۔ اس میں مختلف سرگرمیاں تھیں، جس میں اسٹال بھی لگائے جارہے تھے  ۔وہ بہت خوش تھی ۔اس نے جلدی جلدی ناشتہ کیا اور تیار ہوگئی۔ بس آنے میں ابھی پانچ منٹ باقی تھے۔ اس نے اپنی کچھ ضروری چیزیں بیگ میں رکھیں۔ اسٹاپ پر پہنچی ۔تھوڑی دیر بعد یونیورسٹی کی بس آ گئ۔ یونیورسٹی پہنچتے ہی  حیا بس سے اترکرتیزی سے اس مخصوص کونے کی طرف چلی، جہاں وہ روز ملتی تھیں ، اس کی سہیلیوں کا گروپ اس کا شدت سے منتظر تھا ۔یونیورسٹی میں بڑی گہما گہمی تھی۔ رنگ برنگی جھنڈیوں سے مزین یونیورسٹی کسی دلہن سے کم نہیں لگ رہی تھی۔ تمام طلبہ وطالبات اپنے اپنے کاموں اور دلچسپیوں میں مصروف تھے ۔حیا نے سارے انتظامات پر ایک گہری نظر دوڑائی، اس کو سب بہت اچھا لگا۔

اعلان ہورہا تھا کچھ دیر بعد وطن کی آزادی پر ٹیبلو کا وقت ہو اچاہتا ہے ۔سب کو شرکت کی دعوت دی جا رہی تھی۔ حیا اور اس ک سہیلیاں بھی ٹیبلو دیکھنے پہنچ گئیں،جس کا انعقاد ایک بڑے ہال میں کیا گیا تھا۔ہال سے باہر نکل کے عفت گویا ہوئی ۔کیا زبردست ٹیبلو پیش کیا گیا تھا ۔واقعی میں سوچتی ہوں وطن کو بنے 74 سال بیت گئے اور ہم پاکستانی آ ج اسی مقام پر کھڑے ہیں وہی فرسودہ نظام تعلیم ،وہی فرسودہ نظام معیشت اور وہی فرسودہ نظام حکومت۔۔۔۔

  صحیح کہ رہی ہو ۔۔۔۔تانیہ نے اس کی تائید کی ۔۔۔

  ارےیہ دیکھو شفا نے سامنے والے اسٹال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ،جہاں طرح طرح کی جیولریز رکھی ہوئی تھیں۔  سب نے اپنی اپنی پسند کی جیولری خریدیں ۔برابر کے اسٹال  میں خوبصورت پرس اور اسکارف تھے۔ کچھ دیر دیکھنے کے بعد حیا اورحریم نے اپنی اپنی پسند کے پرس اور  اسکارف خریدے۔مختلف اسٹالز پر گھومتے گھومتے انہیں خاصی دیر ہوگئی تھی۔

"میرا تو چل چل کر برا حال ہو رہا ہے ."شفا نے کہا

" مجھے تو سخت بھوک لگ رہی ہے ۔"عفت بولی

" میرے تو  پیٹ میں چوہے دوڑ رہے ہیں۔" تانیہ نے لقمہ دیا

"پیٹ میں چوہے ۔۔۔!"یہ کہ کر سب خوب زور سے ہنسیں ۔

اب ان کے گروپ نے کھانے کے اسٹال پر دھاوا بولا۔اس موقع پر عفت نہایت جوش خروش سے ان کی قیادت کررہی تھی۔سموسوں پکوڑوں اور چھولوں سے خوب لطف اندوز ہو ئیں ۔اس معاملے میں عفت سے جیتنا مشکل تھا۔حریم نے عفت کو  پکڑ کر گھسیٹا، اور بولی موٹو اب کتابوں کے اسٹال پر بھی تو چلو۔ہنستا کھیلتا باتیں بناتا یہ پورا گروپ کتابوں کے اسٹال کی طرف چلا۔مجھے تو اسکا کب سے انتظار تھا ۔حیا نے کہا۔"بےشک "تحریم بولی "کھانا پینا تو ہم روز کر لیتے ہیں ،کتابیں کم ہی ہاتھ آ تی ہیں ۔یہ کہ کر اس نے کن انکھیوں سے عفت کی طرف دیکھا ،جو ہاے واے کرتی لڑکھتی پڑکتی ان کے ساتھ چلی آ رہی تھی۔

بک اسٹال پر بہت ساری کتابیں تھیں ۔نسیم حجازی کے ناولز خاک اور خون اور آخری چٹان پر نظر پڑتے ہی حیا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا ،اس کے ساتھ عفت قریشی کی زرسے ذات  لینے میں بھی اس نے دیر نہ لگائ ۔اس کی نظر مختلف کتابوں سے گزرتی ہوئی ایک کتاب پر جا ٹکی، جس کا سرورق دلکش اور موضوع اچھوتا سا لگا حیا نے اٹھا لی۔

"پردہ"!اس نے کتاب اٹھاتے ہوئے زیرلب نام دھرایا اور اسے کھول کر جگہ جگہ سے ورق گردانی شروع کردی ۔ایک جگہ عبارت پر اس کی نگاہیں ٹک گئیں ."۔۔۔۔اسلام اپنے مقصد کے لحاظ سے معاشرت کا ایسا نظام وضع کرتا ہے جس میں عورت اور مرد  کے دو ائر(دائرے)عمل بڑی حد تک الگ کر دیئے گئے ہیں ،دونوں صنفوں کے آزادانہ اختلاط کو روکا گیا ہے اور ان تمام اسباب کا قلع قمع کیا گیا ہے جو اس نظم و ضبط میں برہمی پیدا کرتے ہیں ۔ اس کے مقابلے میں مغربی تمدن کے پیش نظر جو مقصد ہے اس کا طبعی اقتضایہ ہے کہ دونوں صنفوں کو زندگی کے ایک ہی میدان میں کھینچ لایا جائے اور ان کے درمیان سے وہ تمام حجابات اٹھا دیے جائیں جو ان کے آزادانہ اختلاط اور معاملت میں مانع ہوں اور ان کو ایک دوسرے کے حسن اور صنفی کمالات سے لطف اندوز ہونے کے غیر محدود مواقع بہم پہنچائےجائیں۔۔۔۔۔۔ "

وہ ورق الٹتی رہی ۔"۔۔۔۔۔اسلام نے عورت اور مرد کے تعلقات کو مختلف حدود کا پابند کر کے ایک مرکز پر سمیٹ دیا ہے۔۔۔۔۔"

یہ پیرا بھی خوب تھا"۔۔۔۔۔اسلامی نظام معاشرت کے اصول و قوانین کو توڑ کر کچھ رکتے ،کچھ جھجھکتے اسی راستے کی طرف اپنی بیویوں، بہنوں اور بیٹیوں کو لیے جا رہے ہیں جو مغربی تہذیب کا راستہ ہے۔۔۔۔۔۔"اس نے کچھ دیر سوچا اور یہ کتاب بھی خریدنے کا فیصلہ کیا۔سارا وقت خوب ہلے گلے میں بسر ہوا ۔حیاتھکی ہاری  سہ پہر کو گھر پہنچی ۔

امی جانتی تھیں آ ج حیا کا فنکشن ہے ،اس کو دیر ہو جائے گی، لیکن اس کے باوجود وہ زیادہ دیر اس کے بغیر نہیں رہ پاتی تھیں۔ اسی اثناء گھر کی بیل بجی، اور حیا آ ن وارد ہوئ۔ کیسی ہیں امی ؟یہ کہتے ہی وہ امی کے گلے لگ گئ ۔

یہ دیکھیں امی ۔۔۔!اس نے بیگ سے تمام چیزیں  نکال کر امی کے سامنے پھیلا دیں۔  ارے واہ !امی نے اس کی خریدی ہوئی چیزوں پر دلچسپی سے نظر ڈالی ۔سید ابوالاعلی مودودی کی کتاب پردہ دیکھ کر حیا سے پوچھا !یہ تم نے خریدی ہے یا تمہیں کسی نے دی ہے؟حیا یہ سوال سن کر زرا شرمندہ سی ہوگئی کیونکہ وہ پردہ نہیں کرتی تھی ۔وہ بولی "امی مجھے یہ کتاب الگ سی لگی، میں اس کو ضرور پڑھونگی۔ حیا کی امی کی عرصے سے خواہش تھی کہ حیا پردہ اختیار کر لے،انہیں یوں لگا کہ ان کی خواہش پوری ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے ۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے