مسیحا

نزہت ریاض

 ہاتھوں میں ہتھکڑی اورمنہ پرکپڑااس کا چہرہ مکمل چھپا ہوا تھااور پولیس والےاسے گھسیٹتے ہوئے پھانسی گھاٹ تک لے جا رہے تھے۔آج اس کو

پھانسی ہوجانی تھی ۔

وہ مرے مرے قدموں سے گھسٹتا چلاجا رہا تھا اس کےدماغ میں اپنا ماضی کسی فلم کی طرح گھوم رہا تھا۔

اس کی زندگی سادگی اور صبرسے گزرہی تھی ۔ بیوی بھی اللہ نے سادگی پسند دی تھی۔مارکیٹ میں پرچون کی دکان تھی گزر بسر آرام سے ہوجاتی تھی ۔

ایسے ہی ایک دن اس نے اپنی دوکان کھولی اورچیزوں کی جھاڑ پونچھ کر کےسیٹ کرنے لگا ابھی مارکیٹ پوری طرح کھلی نہیں تھی، اسی لیےزیادہ رونق بھی نہیں تھی ۔

اس کی دکان سےدو دکان چھوڑ کر ایک بزرگ گھڑی سازی کاکام کیا کرتے تھے،ان کا چھوٹا سا ٹھیا تھا جہاں وہ ایک کرسی پر بیٹھے رہتے۔  سارا دن میں دو چار لوگ ہی بمشکل گھڑیاں صحیح کرانےآتے باقی سارا دن بزرگ بےچارے فارغ بیٹھے رہتے۔

اس دن بھی بزرگ اپنی کرسی پر بیٹھے تھے کہ ایک نوجوان لڑکا ان کے پاس آیا اوراپنی گھڑی دکھائی بزرگ نے گھڑی دیکھی جو کافی قیمتی تھی ،ایسی گھڑیاں عموماً باہر ممالک سے منگوائی جاتی ہیں ان کے پاس اس گھڑی کے پرزہ جات نہیں تھے۔ انہوں نے گھڑی نوجوان کو واپس دیتے ہوئے کہامیرے پاس اس کے پرزے نہیں ہیں۔  آپ نے یہ کہاں سے لی ہے وہاں لے جائیں شاید وہاں سے یہ صحیح ہو سکے۔

ارے بڈھے جب پرزے نہیں تو دکان لے کر کیوں بیٹھا ہے؟

میں نے تو ڈکیتی مارتے ہوئے ایک لڑکے کےہاتھ سے نوچی تھی مجھےکیا پتا کہاں سےلی ہوگی اس نے۔کیا تم ڈکیت ہو بزرگ نے حیرت سے لڑکے سے پوچھا ؟

ہاں ہاں ڈکیت ہوں اتنا سنتے ہی بزرگ نے اس لڑکے کو دبوچ لیا اورچلائےنہیں چھوڑوں گا۔ تجھے پولیس کےحوالے کروں گا تیرے ہی جیسے کسی ڈکیت نے میرے اکلوتے بیٹے کو موبائل چھینتےہوئے گولی ماری تھی۔ اس کی جان لی تھی، نہیں چھوڑوں گاتجھے ۔

ابے چھوڑ بڈھے تیری یہ ہمت تو مجھے پکڑے گا ۔ تیری توابھی طبعیت صاف کرتا ہوں

وہ اپنی دکان سے یہ منظر دیکھ کراس طرف لپکا اوربزرگ کو اس لڑکے کی گرفت سے چھڑانے کی کوشش میں لڑکے کوزور سے دھکا دیا، لڑکا اپنی پوری طاقت کے ساتھ فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا اس کا سرفٹ پاتھ پر لگا اور سر سےخون کا فوارہ نکلنے لگا بزرگ اوروہ دونوں لڑکے کی طرف لپکے اوراسے ہلا جلا کر دیکھنے لگے بزرگ نے ایمبولینس کو فون کیا اور دونوں اسےہسپتال لےکر پہنچے۔ ہسپتال والوں نے پولیس کو بلا لیا وہ لڑکا مرچکا تھا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔

پولیس  نے اس کے گھر اطلاع کی۔ اس کی بیوی کو لےکرتھانے پہنچے ۔پولیس والوں نے اچھی خاصی رشوت طلب کی جو اس کی بیوی کے بس سے باہر تھی مکان بھی کراۓ کا تھا ورنہ وہی بیچ کراپنے شوہر کو بچا لیتی ۔

بہرحال کیس چلتا رہا پانچ سال تک وہ پیشیاں بھگتاتا رہا اوربالآخر اسے پھانسی کی سزا سنا دی گئی اورآج اسے پھانسی ہوجانی تھی اس کے ذہن میں بس ایک ہی سوال تھا کہ اس ملک میں نیکی کرنا اتنامشکل اور گناہ کرنا اتنا آسان کیوں ہو گیا ہے کیا خطا تھی میری یہی کہ میں ایک عمر رسیدہ آدمی کی مدد کر رہاتھا کیا میں آنکھیں بند کر لیتا جو ہورہا تھاہونےدیتا تو شاید آج میں اپنی زندگی آرام سے گزار رہا ہوتا میری بیوی قید تنہائی نہ کاٹ رہی ہوتی۔

 اس ملک کے بانی نے یہی خواب دیکھا ہوگا اس وطن کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان نام رکھتے ہوئے اسلامی قوانین بھی رکھے گئے تھے۔  کہاں ہے وہ قانون جو ایک ڈکیت کے قتل کے جرم میں مجھے سولی چڑھارہا ہے،کہاں ہیں وہ ججز جو انصاف کے تقاضے پورے کر پائیں۔ شاید نہیں ہے کوئی مسیحا ملےجو پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بناسکے۔

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

لیڈیزلاؤنج اینڈ کیفےماڈل ٹاؤن اے بہاولپور (بلاک)

بنت یعقوب

آج لیڈیز لاونج میں نوجوان بچیوں کا ایک پروقاراجتماع منعقد کیا گیا، جس کا عنوان

... مزید پڑھیے

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے