
افروزعنایت
نماز فجر کےبعد موبائل ہاتھ میں لیا تو پہلی نظر اس خبرپرپڑی کہ بد بخت بھارت نے پاکستان پرحملہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ہاتھ میں تسبیح تھی ،رب کو
پکارا ۔۔۔اے ہمارے مالک ان یہود ونصاریٰ اور کفار کو نیست ونابود کردے جو امت مسلمہ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں اور انہیں مغلوب کرکے اسلام کو فتح وکامرانی سے ہم کنار کر دے ۔آمین ثم آمین
پچھلے کئی ماہ سے یہ سازشی ٹولہ امت مسلمہ کے پیچھےہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔ ارض مقدسہ فلسطین کےبعد یہ کبھی ایران کونشانہ بنارہےہیں۔ کبھی کسی اور مسلمان ملک کواور اب ان کے نشانے پر پاکستان ہے خصوصاً ان بد بختوں کی نظروں میں پاکستان کھٹک رہا ہے، اسی لئے اس ایٹمی طاقت کی غیرت اور بہادری سے خائف یہ شیطانی ٹولا چالیں چل رہا ہے ۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے خو خطے میں امن وامان کا خواہ ہے، جنگ نہیں چاہتا قتل و غارتگری کے خلاف ہے لیکن ہماری بہادر فوج اورعوام ظالم کے ہاتھ توڑنا برحق سمجھتی ہے ۔ پاکستان کی طرف اٹھنے والے ہاتھوں کو توڑنے کی ہمت ہمارے جوانوں میں ہے ۔بزدل بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں رہائشی علاقے اور مسجد پر حملہ بزدلی اور بے غیرتی کاثبوت ہے۔ اس حملے میں ہمارے 30 افراد کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی اطلاعات آگئی ہیں ۔۔۔۔۔ کہاں ہے اقوام متحدہ ؟؟؟
بھارت کے اس حملے کا منہ توڑ جواب دینا ہماری بہادرغیرت مند فوج کا فرض ہے جس میں ان بے غیرت کفارکوبھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہےیہ تو ہماری کامیابی کی پہلی منزل ہے ، ان شااللہ ہمیشہ کی طرح ان کفار کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔سدا سلامت رہے یہ ارض وطن جو امت مسلمہ کی امید کی کرن ہے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




































