
افروز عنایت
رب العزت نے اپنے پیارے حبیب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہی عظمت وعزت سےنہیں نوازا بلکہ اپنے حبیب کی امت کو بھی دونوں جہانوں کی
بے شمار رحمتوں اور برکتوں سے نوازا ہے ہر قدم پر خوشخبری ہی خوشخبری ہے بندہ مومن کے لئے ـسبحان اللہ
ان انعامات ربانی کی دولت سے سرفرازہونےکےلئےوہ دنیا کی ہرتکلیف کوخوشی سے سہتا ہے۔اپنے ہر فرض کو وہ ایمان داری سے نبھاتا ہے جس کا اجر ثواب بھی کماتا ہے ۔اسی ایمان کی طاقت کو وہ اپنی مملکت اسلامی کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے بھی استعمال کرتا ہے بلکہ اس کو بھی اپنی جان و مال کی طرح اہمیت دیتا ہے ۔اس کام کواہم فریضہ کے طور پرنبھاتا ہے ۔ ان سرحدوں کی حفاظت کے لئے اور اپنے ہم وطنوں کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی بھی بازی لگانے کو بھی تیار رہتا ہے،جب ایمان سے لبریز مجاہدین کا ٹولہ اللہ کی راہ میں جہاد میں دشمنان اسلام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو جاتے ہیں اور دشمنان اسلام کے چھکے چھڑا دیتے ہیں کیونکہ اس جہاد کا حکم اور دشمنان اسلام کے قتل کا حکم اسے اس کے رب کی طرف سے دیا گیا ہے ــ اس جہاد میں زندہ بچ کر آنے والے غازی اور جان نچھاور کرنے والے شہید ہوکر اپنےرب کو راضی کرلیتےہیں اور اعلیٰ مقام پر پہنچ جاتے ہیں جس کا صلہ جنت الفردوس ہے یعنی اس جہاد کا حصہ بننا اور شہید ہونا بھی اس کے لئے اعزاز ہے ۔ مجاہدین اسلام کو یہ اعزاز، یہ طاقت اسکے ایمان کی وجہ سےحاصل ہےجب کہ غیر مسلم جنگ میں مرکربھی کوئی صلہ نہیں پائیں گے،غرض کہ یہی ایمان کی دولت مسلمان ملک کی سرحدوں کی محافظ اور نگران ہے ۔ماشاءاللہ




































