
افروزعنایت
کافی عرصے کے بعد مجھے گھر سے باہر نکلنےکاموقع ملا،اس دوران میں گھرسےباہرجانےکاموقع بھی ملا تو صرف قریبی
علاقے میں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے گئی ـــ
گاڑی سڑک پرآئی توسامنےکامنظرکسی کھنڈراورکسی ڈراؤنی فلم کےمنظرسےمشابہہ نظرآرہاتھا۔بجلی کےپولزسےلٹکتی بجلی اور نیٹ کیبل کی تاریں ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،ابلتےگٹر،دو دن پہلے والی بارش کا پانی ابھی تک سڑکوں پر سیلابی صورت پیش کر رہا تھا ۔اسٹریٹ لائٹس بند ،بے لگام ٹریفک جام اوورلؤڈ ٹرک اور بسیں ،پانی کے ٹینکر ،جو گھپ اندھیرے میں اپنے لئےراستے تلاش کر رہے تھے جس کو جہاں سے آگے بڑھنےکاراستہ نظرآرہاتھا،وہ اپنی سی کوشش سےآگےبڑھنےکی کوشش کررہاتھا ،چاہے سامنے والے کی حالت کچھ بھی ہو جائے۔
کوئی ٹریفک کنٹرول تھانہ پولیس والےنظرآرہےتھے،جوں کی طرح رینگتی گاڑیاں،عجیب تماشادیکھ کریقین ہی نہیں آرہاتھاکہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔گلستان جوہر سے ہائی وےکی طرف کسی دعوت میں شرکت کرنےجارہےتھے،یقین کریں بیس یا پچیس منٹ کا راستہ طے کرنےمیں ہمیں سواگھنٹہ لگ گیا،جب تک گرمی سے بچےاورہم شرابورہوچکےتھے ـ
جی ہاں یہ ہمارے پاکستان کےسب سےبڑےشہر کراچی کی حالت ہےجس سےآپ سب بھی متفق ہوں گے،یہ توچھوٹی سی جھلک میں نے آپ سب سے شئیر کی ہے۔ پورے شہرکااس سے بھی براحال ہےیوں محسوس ہوتاہےکہ جیسے اس شہر کو بغیر منتظمین کے چھوڑ دیا ہے ۔ایک چھوٹے سے مکان کو بھی اس طرح بغیر نگہبان کے ایسے ہی چھوڑ دیا جائے تو وہ دو دن میں کچرا کنڈی بن جاتا ہے پھر اس بڑے شہر کو کس کےسہارے چھوڑ دیا گیا ہے،یوں لگتا ہےکہ کوئی اس کا پرسان حال نہیں ، ٹیکسز کی بھرمار ، بجلی اور گیس کے بل دیکھ کر ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں ۔ جیسے نہ کھایا نہ پیا گلاس توڑا بارہ آنے ،نہ گیس نہ بجلی نہ پانی سانس لیا بارہ آنے۔
ٹیکسوں کا یہ بوجھ کم محسوس ہوسکتا ہے،اگرعوام کوسہولیات اورمراعات فراہم کی جائیں ـ عوام بھی یہ کہتےپائےجاتےہیں کہ جیسے عوام ویسےحکمران ۔۔۔یایوں کہیں ایسےکوملا تیسا،نہ ہی حکومت کی کارکردگی اورنہ ہی عوام کا طرزعمل باعث تسکین پھر تو شہر کی یہ حالت ہونا ہی ہے ــ




































