
افروز عنایت
فی زمانہ۔ میں اپنےچاروں طرف ایک چیز نوٹ کررہی ہوں،یقیناً آپ بھی میری بات سےمتفق ہوں گےکہ والدین یا تو بچوں کےحد سےزیادہ لاڈ و پیار
اٹھاتے ہیں یا کچھ والدین بچوں کو قابو میں رکھنے کے لئے بے جا سختی کرتے ہیں،دیکھا جائے تو یہ دونوں طریقے بچوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں ۔
دیکھا گیا ہے کہ جن بچوں سےوالدین بےجا لاڈوپیارکرتےہیں ان کی کسی غلط بات پر بھی نہیں روکتےبلکہ کہتے ہیں کہ ابھی تو یہ بچہ ہے خود ہی بڑا ہوکر سمجھ جائے گا،انتہائی غلط سوچ ہے۔حد سےزیادہ لاڈ پیار کرنے سے۔ بچے ہمیشہ اپنی من مانی کرنےکےعادی ہو جاتے ہیں۔ دوسروں کی مرضی اور خواہش کو اہمیت نہیں دیتے۔اس کے برعکس بچوں پر سختی اورہرمعاملے میں اپنی مرضی مسلط کرنے سے بھی بچےظاہروالدین کے ڈروخوف کی وجہ سے اس وقت تک تو وہ حکم ماننےپرمجبورہوتےہیں لیکن اندرونی طورپران کے اور والدین کے درمیان فاصلے بڑھتے جاتے ہیں ۔ نہ صرف وہ اپنے والدین کی صحبت میں رہنے سے کترانے لگتے ہیں بلکہ ان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیتے کہ یہ تو ان کی عادت ہے ،ہمیشہ کہتے رہتے ہیں ،اس کے برعکس والدین کی توجہ ،محبت،مناسب وقت پران کومثبت طریقےسےنصیحت کرنا ان کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے ۔
والدین کی طرف سےاچھےکام کرنے پران کی تعریف کرنےسےان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،یقیناً یہ چیزانہیں کامیابی کی طرف لےجائے گی ـ
اسی طرح ان کی غلطیوں کی مناسب وقت اورمناسب طریقےسےنشان دہی کرنی چاہیے لیکن دوسروں کے سامنے ان کی غلطیوں کو اچھالنا نہیں چاہیے کیونکہ اس طرح وہ ضدی اور چڑچڑے ،خود سر اور غصیلے ہو جاتے ہیں ۔ والدین کےاس روئیے سے وہ احساس کمتری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ جس کے اثرات کسی نہ کسی صورت تمام زندگی قائم رہتےہیں بلکہ ان کے دل میں والدین کےلئےوہ احترام اورعزت نہیں رہتاجس کےوالدین مستحق ہیں،اس لئے والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ اعتدال اور توازن کا برتاؤ روا رکھنا چاہیےجس سے ان کی تمام زندگی خوشگوارہوسکتی ہے ۔




































