
افروز عنایت
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب بدلتا جارہا ہے ،جی ہاں یہ غلط نہیں ہے ,ہر چیز تبدیل ہوتی جارہی ہے،کل کیا تھا آج کیا ہے،ہمارا کھانا پینا ،رہنا سہنا ،طریقہ حصول تعلیم ،بچوں کی
تربیت ، کھیل کود, رشتے داروں کے ساتھ تعلقات ، سب کچھ پہلے جیسا نہیں رہا ۔ کل کی ترجیحات کچھ اور تھیں آج کی کچھ اور۔ ہر شخص اپنی زندگی میں مصروف اورآس پاس سے بے خبر ہے ۔ عجیب مصروفیت کا دور ہے بچپن سے جوانی تک دنیاوی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ،پھر مستقل سنوارنے کے لئے تگ و دو ، شادی ،پھر اپنی اولاد کا مستقبل سنوارنے کی کوشش ، زندگی انہی چیزوں کےگرد گھومتی نظرآرہی ہے۔وہ خون کے رشتے جنہوں نے زندگی کے ماہ سال ایک چھت تلے گزارے تھے ،آج ایک دوسرے سے بیگانہ کہ کون کس حال میں ہے ،کہیں شادی بیاہ یا کسی غم کے موقع پر ملاقات ہوگئی تو ہوگئی ۔
پھر ان نفسانی خواہشات کے حصول کی تکمیل میں بندہ صحیح اورغلط کی تفریق بھی بھلا بیٹھا ہے۔غلط راستہ اپنا کراپنی کامیابی پر خوش ہوتا ہے کہ میں بلندی پر پہنچ گیا ہوں ، چند دنوں کی دنیاوی زندگی کے لئے اتنی محنت کی جا رہی ہے اور آخرت سے بیگانہ ہوگئے ہیں۔اس پر ہمیں کسی قسم کی پشیمانی و ندامت بھی نہیں بلکہ طرح طرح سے اپنے آپ کو مطمئن کرنے میں لگے رہتے ہیں کہ ہم زندہ رہنے کے لئے رزق کما رہے ہیں کونسا غلط کر رہے ہیں ۔
بیشک رزق حلال کے حصول کے لئے محنت لازمی ہے،اپنی اولاد کےبہترمستقبل کے لئےان کی دینی و دنیاوی تعلیم کے لئےبہترین مواقع فراہم کرنا والدین کافرض ہےلیکن بےجا خواہشات کی تکمیل کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا انسان کی بڑی نادانی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں حقوق اللہ اور نہ ہی حقوق العباد کےلئے وقت نکال سکےپھر بڑھاپے میں پہنچ کر پچھتاوا کہ میں اپنے آخری سفر کے لیے کچھ زاد راہ جمع نہ کرسکا اوریہی زاد راہ آخرت کےگھر کوسنوارسکتی ہے۔ لہٰذا اس ابدی گھر کو سنوارنے کے لئے ابھی سے زائد راہ جمع کریں کہ دیر نہ ہو جائے کیونکہ اس اللہ کے سامنے حاضر ہوکر ہمیں دنیاوی زندگی کےبارےمیں حساب دینا ہوگا کہ دنیا میں کیا کرکےآئےہو ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ "اس دن (قیامت کے دن) یہی انسان کہےگا،کہاں بھاگ کرجاؤں ؟ ہر گز نہیں وہاں کوئی جائے پناہ ہوگی، اس روز تیرے رب کے سامنے جاکر ٹھہرنا ہوگا ،اس دن انسان کو سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا ــ (سورہ القیامہ )
اللہ رب العزت ہم سب کو دنیا و آخرت کی کامیابی و بھلائی عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین




































