کہیں اجالا تو کہیں اندھیراـ

افروزعنایت

میں ٹیرس میں کھڑی سامنے اس چالیس پینتالیس سالہ خاتون کو دیکھ رہی تھی جو ایک میل نرس کے ساتھ اپنی عمر رسیدہ کمزور

بیمار والدہ کو پکڑ پکڑ کر واکر پر واک کروا رہی تھی۔ہمیں اس سوسائٹی میں شفٹ ہوئے تقریباً دس سال ہو چکے ہیں، اس لڑکی کو اسی طرح اپنے گھر والوں کی خدمت کرتے ہوئے دیکھتی آرہی ہوں۔ ـــ
جی ہاں بوڑھا ضعیف باپ ، اکلوتا معزور بھائی ،بوڑھی بیمار والدہ ، ملازمت کے ساتھ ان سب کی دیکھ بھال اس کی ذمہ داری تھی جو وہ بڑی خندہ پیشانی سے انجام دے رہی تھی ۔اسی لئے اس نے شادی بھی نہیں کی ۔ باپ اور معزور بھائی کے انتقال کے بعد اب اپنی بوڑھی ،بیمار والدہ کے لئے اس نے اپنی زندگی وقف کر دی ہے ، پہلے وہ کچھ وقت نکال کر ملازمت کرتی تھی لیکن اب ماں کو گھر میں اکیلے نوکرانی کے حوالے کرنا مناسب نہیں سمجھتی ،لہٰذاا گھر میں سارا دن وہ ماں کی دیکھ بھال اور خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ گھر میں آرڈر پر کھانا بھی بناتی ہے تاکہ گزر بسر ہو سکے۔اس خاتون کو دیکھ کر اس کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ آج بھی ایسی خدمت گزار اولادیں موجود ہیں۔ ـــ

یہ تو ایک مثال میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہے، میرے سامنے ایسے کئی بیٹے اور بیٹیاں ہیں جواپنے بوڑھے ماں باپ کی چھوٹے بچوں کی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں ، جیسے بچپن میں والدین نے ان کی دیکھ بھال کی تھی ، ایسے نیک بیٹے اور بیٹیاں ان کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں ،اس طرح بوڑھے والدین کو تنہائی کا احساس بھی نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے بچوں کی صحبت میں اپنی تکالیف اور بیماریوں کو بھی بھول جاتے ہیں ـکیونکہ تنہائی انسان کو کئی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔ ــ
دس سال پہلے حج کے مناسک کے وقت ہمیں ایک ایسے بیٹے کو دیکھنے کا اتفاق ہوا جسے دیکھ کر رشک آگیا ،جی ۔۔ مناسک حج کے دوران ہم نے ایک چالیس پینتالیس سالہ شخص کو دیکھا جو اپنی اسی یا بیاسی سالہ عمر رسیدہ بوڑھی بیمار والدہ کی تیمارداری اورخدمت میں مصروف تھا ۔ اسے چھوٹے بچوں کی طرح نوالے بناکر کھانا کھلاتا ،کبھی گود میں لے کر وہیل چیئر پر بٹھاتا ،کبھی اپنے ہاتھوں سے اس کا منہ ہاتھ دھلاتا ، وضو کرواتا ، نہ جانے وہ اپنے حج کے مناسک بھی ادا کر سکا تھا یا نہیں کیونکہ ہم نے ان پانچ دنوں میں اسے ماں کے ساتھ سائے کی طرح دیکھا تھا۔ حقیقت میں یہ شخص ہم سب کے لئے قابلِ رشک تھا کہ ایک ساتھ دو حج کا ثواب حاصل کر رہا تھاــ۔

مجھے اس شخص کو دیکھ حضرت اویس قرنی رحمتہ اللہ کا واقعہ یاد آگیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کی شدید خواہش اور تمنا رکھتے تھے لیکن اپنی نابینا بیمار والدہ کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے تھے ۔ ایک مرتبہ یمن سے مدینہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے آئے تو آپ موجود نہ تھے وہ زیادہ دیر تک رک کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر نے سے قاصر تھے کیونکہ انہیں اپنی بوڑھی نابینا والدہ کی فکر تھی کہ ا ن کی غیر موجودگی میں میں ان کی دیکھ بھال کون کرے گا لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے بغیر واپس آگئے ،جب نبی کریم واپس آئے تو کہا ، مجھے میرے دوست کی خوشبو آرہی ہے ،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر فاروق اور حضرت علی رضی تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ جب اویس قرنی رحمتہ اللہ سے ملاقات ہو تو ان سے میری امت کے لئے دعا کروانا ، حضرت عمر فاروق رضی تعالیٰ عنہ کی اپنے دور خلافت میں حج کے دوران حضرت اویس قرنی رحمتہ اللہ سے ملاقات ہوئی ۔آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انہیں پیغام سنایا تو وہ دھاڑے مار مار کر رونے لگے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے یہ فرمایا ہے ۔
بیشک اللہ رب العزت نے انہیں بیمار والدہ کی دیکھ بھال اور خدمت کرنے پر یہ بڑا رتبہ عطا فرمایا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو نہ صرف سلام بھیجا بلکہ آپ سے اپنی امت کے لئے دعا بھی کروائی ۔ ماشاءاللہ سبحان اللہ

بیشک یہ توفیق رب العزت اپنے خاص بندوں کو نوازتا ہے ،کیونکہ حقوق العباد میں سب سے زیادہ حق والدین کا ہے جن پر ایک مسکراتی نگاہ ڈالنے سے حج کا ثواب حاصل ہوتا ہے ۔اگر ہم دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق معاملات زندگی ادا کریں تو اپنے سے جڑے تمام رشتوں کا حق ادا کرسکتے ہیں خصوصاً والدین کا حق جو اولاد پر فرض ہے اور اس سلسلے میں کوتاہی برتنا اللہ رب العزت کو ناراض کرنا ہے ــ ۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے