
افروزعنایت
سب سے بڑے دشمنان اسلام یہود نے دو سال تک اہل غزہ پر بدترین بمباری اور خونریز حملوں کے بعد تیرہ اکتوبر کو جنگ بندی کا
اعلان کیا ، یہ سن کر سب نے شکر ادا کیا کہ اب اہل غزہ کے حالات بہتر ہو جائیں گے ــ کیونکہ ان دو سال کی اذیت ناک داستانیں کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ کیا کچھ نہیں ہوا اس سرزمین فلسطین کے مکینوں کے ساتھ ، دوسری طرف امت مسلمہ کے حکمرانوں کی خاموشی نے ان دشمنان اسلام کے حوصلے مزید بلند کردیے تھے جو ایک الگ ا فسوس ناک پہلو ہے ،جسے تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ مسلمانوں نے مسلمان بھائیوں کے ساتھ بے وفائی کا مظاہرہ کیا اور بے حسی کا عملی ثبوت دیا ۔ــ
یہ کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی کیونکہ یہ جنگ بندی ان چالباز مکار صہیونیوں کی مکاری تھی، اس جنگ بندی کے اعلان کے باوجود یہ مکار مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق تقریبا اسی یا نوے بار فلسطین اور اہل غزہ پر حملے کئے گئے ہیں ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ان حملوں میں ان چند دنوں میں تقریباً سو سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔
اسرائیل جو ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے جس کی حقیقت سے تمام دنیا واقف ہوچکی ہے ،اس نے فلسطین اور اہل غزہ تک امدادی سامان پہنچانے والے قریبی راستوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ، اس ظلم پر اقوام متحدہ اور امت مسلمہ کیوں خاموش ہیں ؟؟ ظالم تشدد پسند قاتلوں کو روکنے کے لئے امت مسلمہ اور عالمی برادری ا کوئی قدامات نہیں کر رہی ،نہ جانے کب ہوگا سویرا ؟ کب اہل فلسطین اور اہل غزہ سکون ،چین اور اطمینان سے اس ارض مقدسہ پر زندگی بسر کر پائیں گے ؟، کیاان کے معصوم نونہال دنیا کے عام بچوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکیں گے ؟ سوچیں زرا یہ وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے ،اس لئے ان اسرائیلی دہشت گردوں کے ارادوں کو خاک میں ملانے کے لئے سب کو مومن مسلمان بننا ہوگا ۔کلمہ طیبہ کا حق ادا کرنا ہوگا جس کی بنیاد پر ہم مسلمان ہیں ۔ ہمیں ثبوت دینا ہوگا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی اور مدد گار ہے ـــــ۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر
یہ ہم سب مسلمانوں کے دل کی خواہش و تمنا ہے۔ ـــ




































