
افروز عنایت
شوہر کی دو مہینے کی علالت اور اس دنیا سے ان کا رخصت ہونا اگرچہ بڑے تکلیف دے اور صبر آزما لمحات تھے لیکن اس دوران کچھ باتیں میرے لئے تسکین کا باعث بھی تھی
جس سے میری آنکھیں ٹھنڈی ہو گئیں کہ میرے چاروں بچے باپ کی خدمت اور تیمارداری میں ایک دوسرے سے آگے تھے ــ۔ـ ماشاءاللہ
بچوں کی اپنے باپ کے ساتھ بے لوث محبت و خدمت دیکھ کر اس کی وجہ میرے سامنے آئی جو میں آپ سب سے شئیر کرنا ضروری سمجھتی ہوں ــــ
میرا رب اپنے بندے کی چھوٹی سے چھوٹی نیکی کا بدلہ اس دنیا میں اور آخرت میں ضرور دیتا ہے ۔ان لمحات میں مجھے اپنے شوہر کی زندگی کے ماضی کے وہ لمحات یاد آگئے کہ وہ خود اپنے والدین کے ایک ایسے بیٹے تھے جن کے لئے میں گواہ ہوں کہ جس نے کبھی بھی کسی حالت میں بھی اپنے والدین کو "اف" تک نہ کہا۔
ــ
دوسری اہم بات یہ کہ ہدایت دینے والا میرا رب ہے لیکن ہدایت کے اس راستے کو تھامنے والی خود بندے کی ذاتِ ہے ـ ،میرے شوہر نے یہ ہدایت کی راہ چن لی ـ۔ وہ شخص جو شادی سے پہلے صوم و صلوٰۃ سے بیگانہ زندگی کے جھمیلوں میں گھم تھا، اس نے اپنے آپ کو بدل دیا۔یہاں تک کہ رزق حلال سے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور پرورش کرنے کے فرائض انجام دینے کے لئے میرا بھر پور ساتھ دیا ،اگرچہ راستے تکلیف دہ تھے ـ لیکن میرے رب نے راہیں ہموار کردیں۔
ــــ
بیشک میرا رب اپنے بندے کی چھوٹی سی نیکی کو بھی ضائع نہیں ہونے دیتا ،اسے دنیا میں بھی نوازتا ہے اور آخرت میں تو یقیناً اس کا اجر وثواب ہے ـــ۔
(شکر الحمدللہ)
یہ اولاد یقیناً ہمارے لئے صدقہ جاریہ ثابت ہوگی(ان شاءاللہ)




































