صحافت ایک مضبوط ستون

رانا خالد محمود قیصر

آج کل کے دور میں کوئی کبھی واقعہ وقوع پذیر ہونے سے پہلےہی سرگوشیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ یہ سرگوشیاں سوشل میڈیا سے فروغ پاتی ہیں، سوشل میڈیا کے توسط سے

کوئی بھی افواہ یا کوئی بھی واقعہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔ اگر واقعہ سچ ثابت ہو تو وی لاگر کا اعتبار بڑھ جاتا ہے ورنہ قیاس آرائی پر مبنی کہہ کر مٹی ڈال دی جاتی ہے، مگر اب شاید ایسا کرنا ناممکن ہوجائیگا کیونکہ حالیہ اصلاحات میں اس بات پر پابندی عائد ہورہی ہے کہ کوئی بھی خبر بلاتصدیق، بلاجواز اور بلا ثبوت نہ صرف سوشل میڈیا پر ممنوع ہوگی بلکہ اس کا اطلاق وی لاگرز پر بھی ہوگا اور یہ امر قابل گرفت اور واجب سزا قرار دیاگیا ہے۔

اگر دیکھا جائے تو صحافت نام ہے کسی بھی خبر، واقعے یا اطلاع کو تحقیق اور تصدیق کے بعد صوتی، بصری یا تحریری شکل میں عوام تک پہنچانا۔ اس طرح صحافی حقیقت سے عوام کو باخبر رکھنا ہی بڑا کام ہے، دنیا کا پہلا اخبار 1605 میں شائع ہوا، سب سے پہلا انگریزی اخبار 1702 میں جاری ہوا اور یہ 1735 تک جاری رہا۔

ڈاکٹر محمد شاہد حسین (دہلی) لکھتے ہیں کہ ''صحافت خبر ہے، اطلاع ہے، جانکاری ہے۔ صحافت عوام کیلئے، عوام کے بارے میں تخلیق کیا گیا مواد ہے، دن بھر کے واقعات کو تحریر میں نکھار کر، آواز میں سجا کر اور تصویروں میں سمو کر انسان کی اس خواہش کی تکمیل کرتی ہے جس کے تحت وہ ہر نئی بات جاننے کیلئے بے چین رہتا ہے''۔ ثابت ہوا کہ صحافت اور سچائی لازم وملزوم ہیں۔ فی زمانہ صحافت کی اقسام میں ٹی وی اور ریڈیو جرنلزم، براڈکاسٹ جرنلزم، پرنٹ جنرلزم اور آن لائن جرنلزم، سائبر صحافت یا آن لائن صحافت جبکہ عصر رواں میں ڈیجیٹل صحافت سب سے جدید صحافت ہے۔ صحافی اور صحافت معاشرے کا عکاس اور معاشرے کی زبان کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ اس کا فرض ہے کہ وہ خبر کو بغیر کسی تصدیق کے عوام تک نہیں پہنچاتا۔ ایک تخلیق کار یا صحافی جب کوئی فیچر یا رپورٹ لکھتا ہے وہ اپنے معاشرے کے مسائل کو زیربحث لاتا ہے، اپنی اس بحث میں اس کا مداوا، علاج اور حل بھی پیش کرتا ہے۔ اس پرخطر سفر میں بعض اوقات جب وہ کسی مافیا کیخلاف قلم اُٹھاتا ہے تو خود صحافی کی جان بھی خطرے میں ہوتی ہے۔ صحافت کا معیار اور اہمیت ہر ایک معاشرے کی ضرورت ہے، بس ضرورت اس امرکی ہےکہ اُسے معیار کی کسوٹی پر پرکھ لیا جائے۔

صحافت کو علامتی اور استعاراتی طور پر ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔اگر صحافت صحیح معلومات بہم نہ پہنچا پائے گی تو ریاست کے باقی تینوں دستوری ستون باہمی روابط کھو بیٹھیں گے، اس طرح یہ ایک ادارہ بدگمانی کی فضا میں گردآلود ہی رہے گا۔ اس عوام اور حکومت کا باہمی رابطہ بھی منقطع ہوسکتا ہے جس سے بدگمانی مزید بڑھ سکتی ہے، حکومتی اہلکاروں کو عوام کے مسائل اور حکومت کے ارشادات عوام تک صحیح طور پر نہیں پہنچ پائیں گے۔

عصر جدید میں صحافت اور مؤثر قوت کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے،جدید سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل دور میں کوئی بھی صحافی کسی دفتر میں چلاجائے تو ایک لمحے کو سکوت طاری ہوجاتا ہے کیونکہ سرکاری اہلکاروں کو یہ ڈر ہوتا ہے کہ کوئی چھوٹی سی بات کی بھی خبر بن گئی تو ان کی خیر نہیں۔ اب یہ فرض سوشل میڈیا کا ہے کہ وہ مادرپدر آزادی اختیار نہ کرے کیونکہ اکثر یہی فری لانسر صحافی قیامت ڈھانے کا سبب بنتے ہیں۔ ہمیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ حرمت قلم کا پاس ہر حالت میں رکھیں۔ انسٹا گرام، فیس بک، ایکس پر باہمی تعاون والی جزئیات سے مکمل پرہیز کریں۔ بے جا اور فضول باتیں لکھ کر اذہان کو خراب کرنا وقت کا ضیاع بھی ہے اور عاقبت کی خرابی بھی۔ صحافی برادران جو بھی خبر بریک کریں اس میں بنی نوع انسان کی بھلائی اور من حیثیت القوم، قوم اور انسانیت کی بہتری اور معلومات بہم فراہم کرنے کی سعی میں مصروف رہیں۔

صحافی گوکہ کوئی شاعرہ، نقاد یا ادیب کے زمرے میں نہیں آتا مگر صحافت اور ادب دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے یا یوں کہہ لیجئےکہ ادب اور صحافت لازم وملزوم ہیں۔ عصر رواں میں ادب اور صحافت کی تعریف ختم ہوتی جارہی ہے۔ اُردو ادب میں بے شمار شاعر ونثرنگار ایسے ملیں گے جو صحافی بھی ہیں اور ادیب بھی۔ اب یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ ادیب اور صحافی، صحافت اور ادب کے میدان میں مل جل کر کارہائے منصبی انجام دے رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کو حکومتی ستون قرار دیا جاتا تھا مگراب اقدار بدل گئے ہیں۔ اب ریاست کا چوتھا ستون میڈیا یا صحافت ہے۔ اب یہ چاروں ستون ریاست کا بوجھ اُٹھائے کھڑے ہیں، یہ درست ہے کہ ریاست کے کسی بھی ستون میں کوئی کمزوری آجائے تو عمارت لرز اُٹھتی ہے۔ تو ضروری ہے کہ ہر ایک ستون کو مضبوط ومنظم کیا جائے اور باہمی تصادم سے بچ کر احترام کا رشتہ قائم کیا جائے۔ یاد رہے کہ اگر ریاست کے یہ چاروں ستون کسی کمزوری کا شکار ہو جائیں اور اس کا مداوا نہ ہوسکے تو ریاست کا وجود خطرات سے دوچار رہتا ہے۔ خدا کرے کہ مملکت خداداد پاکستان کے چاروں ستون مضبوط اور منظم ہوں۔

 

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے