
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان
کا کہنا تھا کہ یہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ ’’کیا آپ کچھ دیر رک سکتے ہیں؟ ہم معاملہ طے کرا دیں گے۔‘‘
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہر بار مذاکرات کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بات چیت ہوئی ہی نہیں، ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے، تاہم دیگر ممالک کے اصرار پر جنگ بندی پر آمادہ ہوئے، اور یہ اقدام پاکستان کے لیے ایک طرح کی نوازش تھا۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیرِ اعظمشہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار شخصیات قرار دیا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے چین کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اہم تجارتی معاہدے طے پائے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات بہترین سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔




































