سی پیک کا دوسرا مرحلہ

رانا خالد محمود قیصر

پاکستان کے ارباب اقتدار آج کل عظیم دوست چین کے دورے پر ہیں۔ مزید تیس معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں، یوں ایک بیانیہ سامنے آرہا ہے جسے سی پیک کا دوسرا مرحلہ قرار

دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے پر جانے سے قبل سی پیک کے پہلے مرحلے کے ثمرات ہمارے سامنے ہیں۔
سی پیک کی پیش رفت میں سیکورٹی معاملات سب سے اہم ہیں، تمام منصوبوں پر جاری کام جہاں غیر ممالک سے آئے ہوئے ماہرین سرانجام دے رہے ہیں، وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ کتنے ہی واقعات پیش آچکے ہیں جس میں چینی ماہرین کی اموات بھی ہوچکی ہیں۔ ایک ملکی جامعہ میں اساتذہ پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں تین یا چار اساتذہ اپنی جان سے گئے۔ یہ تمام واقعات سی پیک کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ غیر ملکی ماہرین کی بے چینی اور عدم تحفظ کی فضا میں سی پیک کی رفتار اپنی مقرہ رفتار سے کم رہی ہے۔ دوسرا اہم اثر انداز ہونیوالا پہلو یہ ہے کہ وہ کم پیداوار دینے والی زمین اگر سی پیک روٹ پر آرہی ہیں تو زمین مالکان نہایت عدم تحفظ کا شکار ہیں، ان کا موقف یہ ہے کہ مغربی روٹ جہاں سے گزر رہا ہے وہاں زمین کی قیمت کوڑیوں میں ہے۔ دیکھا جائے تو زمینوں کی قیمت کا معاملہ باہمی گفت وشنید سے حل ہو سکتا ہے۔
سی پیک کے آغاز میں ہی اسے خاص طور پر پاکستان کیلئے گیم چینجر کا درجہ دیا گیا تھا اور آثار یہ بتا رہے تھے کہ سی پیک کی مددسے ملکی معاشی صورتحال بہتر ہوگی روزگار میں اضافہ ہوگا۔ اضافہ ہوا تو ہے مگر عدم تحفظ کا شکار ہے۔ یہ عدم تحفظ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ باربر (حجام) بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکے۔ اس لحاظ سے ہم کہہ سکتے ہیں سی پیک کے پہلے مرحلے سے جو توقعات وابستہ کی گئی تھیں وہ پوری نہ ہوسکیں۔ ابتداء ہی میں وسیع تر بیلٹ اینڈ روڈ کی مدد سے یہ توقع تھی کہ مزدور طبقہ کو روزگار ملے گا اور ملک کے وسیع وعریض قصبات اور شہروں سے لوگوں کو سی پیک کے ذریعے روزگار میسر آئیگا۔ مگر یہ بھی عدم تحفظ کے زیر اثر ہی رہی۔
اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ سی پیک کے پہلےمرحلے میں پاکستان کی توانائی کی استعداد بڑھی ہے جس سے گوادر تک روڈ کی تکمیل سے تجارت کے بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کا جال وسیع تر ہوتا جارہا ہے جس سے تجارتی سامان کے نقل وحمل میں اضافہ ہو رہا ہے مگر ان کے سو فیصد ثمرات سیکورٹی معاملات کی وجہ سے حاصل نہیں کئے جاسکے۔
اب مرحلہ درپیش سی پیک کے دوسرے مرحلے کا ہے۔ کیا ہم اس سے بھرپوراندازمیں مستفید ہوسکیں گے؟ کیا سیکورٹی معاملات میں بہتری آئے گی؟ کیا زمینی حقائق کو فوقیت دی جائے گی؟
ایک رپورٹ کے مطابق سی پیک کا دوسرا مرحلہ 2020 میں شروع ہو کر 2025 میں اختتام ہونا تھا مگر اس کا حقیقی آغاز تو اب ہو رہا ہے۔ ان پانچ سالوں میں سی پیک کے نو (9) اقتصادی اور صنعتی زون کا قیام تھا۔ یہ مقامی زون ابھی تک تکمیل کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ یہ مکمل ہوں گے تو چینی سرمایہ کاری ان زونوں میں نظر آئے گی۔
یہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ماضی کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد آگے بڑھے گا۔ یہ امور طے کرنے کیلئے پاکستان کی سیاسی وعسکری وفود چین کے دورے پر ہیں۔ اس دورے میں پاکستان کی صنعت کے بنیادی ڈھانچے، شاہراہوں کا جال، بندرگاہ، ریلوے کا نظام کا جائزہ لیا گیا ہے۔ نیز یہ بھی شنید ہے کہ ہوائی آمد ورفت کو بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں ریلوے اور شاہراہوں کے نظام میں اصلاحات کی گنجائش موجود ہے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین جو مفاہتی یاداشتوں (ایم او یو) پر دستخط ہوئے ہیں اس سے پاکستان کے انفرااسٹرکچر اور اقتصادی ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کا اثر یہ ہوگا کہ ملک میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور پاکستان کے عسکری میرکارواں جنرل عاصم منیر کا خیال ہے کہ قرض کی بجائے کاروبار اور ملکی ترقی پر توجہ ہونی چاہئے۔ سیاسی وعسکری اکابرین کی اس توجہ سے پاکستان اور چین کے باہمی منصوبے سی پیک ٹو کا مرحلہ کامیاب وکامران ہوگا گوکہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے مگر اُمید ہے کہ اس میں کامیاب ہوں گے۔
اقتصادی ترقی ملکوں کی بقا کی ضامن ہوتی ہے۔ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام تو ہو رہا ہےمگر اندرونی اور بیرونی خدشات وخطرات اس رفتار کو دھیما کر دیتے ہیں۔ ملکی حالات، سرحدوں کا تناؤ اور علاقائی سالمیت جیسے مسائل ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج کی ترقی دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان اقتصادی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک ہے۔
چین اور پاکستان کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی کیونکہ بغیر تحفظ کے کوئی بھی ماہر کسی جگہ پرجانے سے خوف میں مبتلا ہوگا۔ سیکورٹی معاملات پر قابو پانے کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کرنی ہوگی تاکہ زمین کے حقیقی مالکان کا تحفظ بھی ہو، ان کو روزگار بھی ملے اور ان کا معیار زندگی بھی بلند ہو۔ اُمید ہے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت چین سے ملکر باہمی مشاورت سے سی پیک ٹو سے بھرپور فائدہ اُٹھائے گی تاکہ ملکی معاشی، سیاسی اور سماجی حالت میں بہتری آسکے۔

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے