سلیم جہانگیر ۔۔ایک دیانتدار صحافی

رانا خالد محمود قیصر

 سلیم جہانگیر کا تعلق حیدرآباد سندھ سے تھا وہ ایک محنتی صحافی تھےاورایک محبت  کرنےوالے دوست تھے ۔ میری ان سےپہلی ملاقات  نیو

چالی برانچ میں ہوئی تھی۔ جہاں وہ ایک چیک کیش کروانے آئے تھے۔   برانچ میں بہت رش تھا اور ان کو کچھ جلدی تھی وہ میرے پاس آئے اور اپنا تعارف کرایا۔  جدید بینکاری کا مدیر ہوں اور حیدرآباد سے آیا ہوں  ۔کچھ جلدی ہے اگر مناسب سمجھیں تو میرا چیک جلدی کیش کروا دیں۔

 یہ سلیم جہانگیر بھائی سے میری پہلی ملاقات تھی بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مجاہد بریلوی کی ادارت میں جدید بینکاری میگزین نکالتے ہیں۔  یہ مختصر سا تعارف انہیں قریب لے آیا۔۔ اس دن کے بعد جب یہ تعارف ہوا کہ میرا تعلق بھی اندرون سندھ پڈعیدن سے ہے تو وہ میرے پاس گاہے بگاہے تشریف لاتے تھے، بغیر کسی بینک کے کام کے بھی وہ ملاقات کو آیا کرتے تھے ۔ یہ ان کی بڑی ایک محبت بھری ادا تھی کہ وہ بغیر کسی کام کے بھی تشریف لایا کرتے تھے اور گفت و شنید رہتی مختلف موضوعات پر۔۔ اس کے بعد بھی  گاہے بگاہے ملاقاتیں ہوتی رہیں ۔ جدید بینکاری میں میری چند ایک غزلیں بھی چھپیں۔  

ایک دن سلیم جہانگیر بھائی نے کہاکہ آپ غزل توعنایت کرتےہی رہتےہیں لیکن آج مجھے نثرکی ضرورت ہے۔انہوں نے مجھے ایک موضوع دیا میں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دو صفحے کا ایک  مضمون انہیں اسی وقت لکھ کر دے دیا۔ وہ بہت خوش ہوئے کہ آپ کا تو قلم رواں ہے ۔  انہوں نے کہا کہ میں آپ کو نثر کے لیے تکلیف دیتا رہوں گا۔ اسی زمانے میں  انہوں نے میری ملاقات مجاہد بریلوی صاحب سے بھی کروائی جو کہ جدید بینکاری کے مدیر اعلی تھے۔ میں چونکہ بینک میں ایک مصروف زندگی گزار رہا تھا لیکن سلیم بھائی کی شخصیت ایسی تھی کہ میں ان کے لیے ٹائم نکالتا تھا۔ دوران گفتگو چائے کا دور بھی چلتا رہتا تھا اور ادبی گفتگو بھی اوربینکاری کے مسائل بھی۔۔

سلیم جہانگیر بھائی کا تعلق چونکہ حیدرآباد سے تھا لہٰذا وہ میرے ادبی ذوق کو دیکھ کر میرے لیے سندھی تازہ مطبوعات بھی لے کر آیا کرتے تھے۔۔ ان کے ہمراہ ایک دو مرتبہ رشید بٹ صاحب کے دفتر میں بھی ملاقات ہوئی اور وہاں رشید بٹ صاحب سے جو ادبی گفتگو ہوتی تھی وہ میرے لیے ایک سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اخباری دنیا چونکہ زبوں حالی کا شکار تھی لہٰذا جدید بینکاری بھی بجائے ماہوار شائع ہونے کے دو مہینوں میں شائع ہونے لگا اس کی سب سے بڑی وجہ  خریداروں کی کمی اور کاغذ کی مہنگائی تھی۔ دوسری سب سے بڑی اور اہم وجہ یہ تھی کہ بینکوں نے اشتہار دینا کم کر دیے تھے  کیونکہ میگزین کی جو اہم آمدنی تھی وہ بینکوں کے اشتہار ہی تھے۔ میری نیو چالی برانچ سے ٹرانسفر ہو گیا اور یوں سلیم جہانگیر سے ملاقات فون کے ذریعے ہوتی رہی اور اس میں کچھ تعطل اور وقفہ بھی آتا چلا گیا۔۔ لیکن سلیم جہانگیر سے رابطہ بہرحال کسی نہ کسی صورت رہتا تھا کبھی کسی ادبی تقریب میں پریس کلب میں ،کبھی آرٹس کونسل میں یا کبھی میرے دفتر میں۔۔ سلیم جہانگیر آج اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں ہمارے ساتھ ہیں ۔ یہ ان کی محبت اور فیاضی کا ثبوت ہے کہ ہم آج ان کو یاد کیے ہوئے ہیں۔

 جدید بینکاری کے علاوہ بھی وہ مختلف اخبارات ہفتےوجرائد میں مضامین لکھتے تھے تمام مضامین کاجو محور تھا وہ بینک اور بینک کی پالیسیز اور دیگر عوامل ہوا کرتے تھے۔۔ میری بھی مصروفیت بڑھتی گئی اور اور فون پر بھی ملاقات میں تعطل آتا گیا پھر مجھے اطلاع ملی کہ سلیم جہانگیر کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی، اکثر ان کو شوگر کا عارضہ رہتا تھا ،بلڈ پریشر کا بھی عارضہ تھا ،ان سے کچھ ملاقاتیں کم ہوتی گئیں۔۔ پھر پتا چلا کہ ان کے طبیعت کچھ زیادہ خراب ہے تو میں پڈعیدن جاتے ہوئے حیدرآباد سے ہوتا گیا وہ واقعی بہت کمزور نظر آرہے تھے۔۔

دن رات یوں ہی گزرتے رہے ،جدید بینکاری بھی تعطل کا شکار ہو گئی اور میری ملاقاتیں بھی ان سے کم ہوتی چلی گئیں  پھر ایک دن پتہ چلا کہ ان کی طبیعت شدید خراب ہے اور وہ کراچی کے مقامی ہسپتال میں داخل ہیں۔ میں ایک دوست کے ہمراہ ان کی عیادت کو گیا ،مسکرائے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن نقاہت طاری تھی ۔ بہرحال ہم اس ملاقات کے بعد افسردہ افسردہ لوٹے۔۔  ایک دن اچانک اطلاع ملی کہ سلیم جہانگیر اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔انا للہ الیہ راجعون۔ 

بلا شبہ سلیم جہانگیر ایک دیانتدار صحافی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ جدید بینکاری کو جدید خطوط پر استوار کیا اور اکثر لوگوں سے ملاقات میں وہ صرف اور صرف نثر یا نظم کی فرمائش کرتے رہتے تھے ۔میگزین کو احسن انداز میں چلایا مجاہد بریلوی صاحب کی سرپرستی میں انہوں نے اس میگزین کا سفر جاری رکھا تھا ۔ نامساعد حالات پر وہ میگزین  ان کو بند کرنا پڑا۔   آج گو کہ سلیم جہانگیر اس دنیا میں نہیں لیکن ان کی یادیں ان کی باتیں ہمارے ساتھ ہیں ۔ رب کائنات سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو جواررحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا

کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی

... مزید پڑھیے

ٹریفک حادثات کا الزام کسی ایک پر نہیں ڈالا جاسکتا ،عمومی رویے اس کے ذمےدار ہیں: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )سندھ پولیس صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

... مزید پڑھیے

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہمارا قلم امت کا درد رکھتا ہے؟ (احمد شفیق )

 احمد شفیق

  رات کی خاموشی میں جب ایک کورا کاغذ مجھے دیکھتا ہے تو ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قلم کی

... مزید پڑھیے

عصر موجود  میں آئینوں کے درمیان کا شاعر (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

      ڈاکٹر نثار احمد نثار عصرِ حاضر کے اُن باوقار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تدریس اور تخلیقی  میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 2 جنوری

... مزید پڑھیے

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک اچھا خاندان نہ صرف انسان کی تربیت کرتا ہے بلکہ اسے

... مزید پڑھیے