"نور  حجاب "

 عصمت اسامہ

"رومی ! رومی ! تمہاری چادر استری کردی ہے،یاد سے لے لینا

دادی جان نجانے کب سے پکار رہی تھیں۔

"جی ٹھیک ہے ،میں لیتی ہوں "۔ رومی نے جواب دیااوراپنی فائلز کی ترتیب درست کرتے ہوۓ دادی جان کے کمرے کی طرف چل دی۔

"دادی جان ،آج کالج وین نہیں آۓ گی ،ڈرائیوربیمار ہے تو میں اوبر منگوالیتی ہوں"۔ رومی نے کہا۔

"ارے رکو ، میں تمہارے چچا سےکہتی ہوں ،وہ چھوڑ دیں گے ،بلا ضرورت کسی اجنبی کے ساتھ اوبر پر جانے سے تو بہتر ہے" ۔دادی جان نے جواب دیا اور اس کے چچا کو فون کرنے لگیں جن کا گھر یہاں سے قریب ہی تھا۔

رومانہ عرف رومی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی ،ابھی دس سال کی تھی جب اس کے والدین ایک حادثے میں وفات پا گئے تو اس کی دادی جان اسے اپنے گھر لے آئیں،اب وہ ہی اسے پال رہی تھیں۔  ۔حال ہی میں اس نے فرسٹ ائیر میں داخلہ لیا تھا تب سے دادی جان نے اسے چادر اوڑھا دی تھی بلکہ ہر بار باہر جانے کے وقت خود پریس کرکے دیتی تھیں ،کبھی کبھار رومی کو چادر لینے میں تردد ہوتا وہ صرف یونیفارم کے ساتھ والے دوپٹے میں جانے کا ارادہ کرتی  مگر دادی جان کے اصرار پر چادر لے لیا کرتی۔ جب دروازے پر دودھ والے سے دودھ پکڑنا ہوتا تو دادی کہتیں ،رومی چادر لے لو،جب بازار جانا ہوتا وہ کہتیں چادر لے لو ۔ رومی کو لگتا کہ دادی کو چادر سے محبت ہے۔ وہ کچھ بننا چاہتی تھی۔ اس کے بہت سے خواب تھے۔وہ تعلیم حاصل کرکے کسی مقام پر پہنچنا چاہتی تھی۔

وہ ایک ابر آلود دن تھا ، سیاہ بادل چھا رہے تھے،صبح تو وین ڈرائیورنےاسے کالج چھوڑ دیا تھا لیکن نجانے کیا ہواکہ کالج سے چھٹی کے وقت باہر نکلی تو دور دور تک وین ڈرائیور کا نام و نشان نہیں تھا۔کچھ دیر انتظار کے بعد وہ بس سٹاپ پر کھڑی ہوگئی۔ چند منٹ بعد اس کے دائیں بائیں دو لڑکے آکے کھڑے ہوگئے۔ آندھی کے جھکڑ چلنا شروع ہوگئے تو اس نے اپنی پھڑپھڑاتی ہوئی چادر کو زور سے پکڑ لیا۔آج تو یہ چادر بہت بڑی نعمت لگ رہی تھی۔

"کہاں جانا ہے ،میں چھوڑ آؤں ؟ "

ایک لفنگے نے  کہا تو وہ ڈر  گئی اور پیدل ہی چلنا شروع کردیا ،بونداباندی شروع ہو چکی تھی۔ وہ تیز تیز چل رہی تھی ،اس نے مڑ کے دیکھا تو اوسان خطا ہوگئے وہ دونوں لفنگے اس کے پیچھے ہی آرہے تھے ۔وہ سروس روڈ پر جارہی تھی جہاں ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی ۔ وہ جتنا تیز چل رہی تھی ،وہ دونوں بھی اتنا ہی تیز چل رہے تھے،رومانہ دل ہی دل میں خدا کو پکار رہی تھی  ۔ اتنے میں اس کے پاس چچا جان کی گاڑی آکے رکی ،وہ جلدی سے گاڑی میں بیٹھ گئی۔

"میں کب سے ڈھونڈ رہا تھی بیٹی ، آفس سے واپسی پر یوں ہی تمہارا خیال آیا تو سوچا کہ گھر چھوڑ دوں"

چچا نے کہا۔

" بہت شکریہ چچا جان "وہ بس اتنا ہی کہہ سکی۔

گھر آکے اس نے دادی جان کو ساری بات بتائی ،وہ رو رہی تھی ۔

" دادی ،لوگ اپنے بیٹوں کی تربیت کیوں نہیں کرتے ؟ ہم لڑکیاں پڑھنے کے لئے گھر سے نکلیں تو یہ لوگ اپنی حرکتوں سے جینا محال کردیتے ہیں "۔

 وہ دادی جان کو دکھ سنا رہی تھی ۔

"بس بیٹا ، میڈیا نے دماغ خراب کردئیے ہیں ، اس ڈرائیور  کی تو چھٹی کرواتے ہیں۔حد ہوگئی ہے غیر ذمہ داری  کی ،میں تمہارے چچا سے کہتی ہوں آئندہ تمہیں پک اینڈ ڈراپ کردیا کریں گے " دادی جان نے تسلی دی۔ اتنے میں ڈور بیل سنائی دی ۔اس نے دروازہ کھولا تو اس کی پرانی سہیلی عینی کھڑی تھی۔ وہ اسے ڈرائنگ روم میں لے آئی اور باتیں کرنے لگی ۔ چند روز بعد عینی کی باجی کی شادی تھی اور وہ چاہتی تھی کہ رومی شادی کی تیاریوں میں کچھ ہاتھ بٹادے۔ رومی نے دادی سے مشورہ کیا تو دادی جان نے کہا کہ ضرور ہم اکٹھے چلیں گے ۔ ویک اینڈ پر وہ دونوں عینی کے گھر چلی گئیں ،ان کے گھر کچھ رشتے دار بھی آئے ہوئے تھے ۔ دادی جان کی باتوں کی رونق، ان کا تجربہ  اور رومی کی پھرتی سے بہت سے کام جلدی جلدی نمٹ گئے۔دادی جان نے عینی کی امی سے شادی ہال میں ویٹرز کی جگہ لیڈیز ویٹرسز کی بات کرلی تھی تاکہ شادی کے موقع پر بے پردگی سے بچا جاسکے۔ شادی کا ہنگامہ ختم ہوا تو رومی کی پھپھو رہنے کے لئے گھر آگئیں۔ وہ امید سے تھیں ۔

" رومی تم اندر جاؤ، تمہارے پھوپھا بھی ساتھ ہیں ،میں ان کے لئےچاۓ بھی خود ہی لے جاؤں گی" دادی نے اسےپھوپھا کے سامنے آنے سے روک دیا ،اسے عجیب تو لگا مگر وہ اندر اپنے کمرے میں چلی گئی۔ رومی دیکھ رہی تھی کہ دادی جان پھپھو کا بہت خیال رکھ رہی تھیں۔ چند روز میں ڈلیوری متوقع تھی۔ ایک روز رومی کی آنکھ دادی جان کی آواز سے کھلی ،وہ اپنی کسی رشتے دار سے فون پر بات کر رہی تھیں۔

" ہاں تین دن کے بعد آپریشن کی  تاریخ دی ہے لیڈی ڈاکٹر نے مگر تمہیں ساتھ لے جاؤں گی ،رومی نہیں جاۓ گی۔اسے کالج جانا ہوتا ہے ۔ ایک کام کرو ۔  سنا ہے کہ اس ہاسپٹل میں انستھیزیا کے لئے مرد ڈاکٹر کو لیبر روم میں بلایا جاتا ہے ۔ دیکھو ،میری بچی نے ساری عمر پردہ کیا ہے ،اب یہ تو غیر مناسب ہوگا نا۔ کسی لیڈی ڈاکٹر کا پتہ کرواؤ جو انستھیزیا دے سکے ،تمہاری اتنی واقفیت ہے ۔ مجھے نہیں پتہ ،  ڈھونڈو ، تلاش کرو ! دادی نے حکم سنایا اور فون رکھ دیا ۔۔۔۔رومی  نے دیکھا کہ پھپھو ،دادی جان سے لاڈ سے کہہ رہی تھیں ۔

" امی جی ، آپ گریٹ ہیں ،میرے سارے مسئلے ہی حل کردئیے آپ نے " ۔

" گریٹ تو وہ رب ہے جس نے ہر مسئلے کا حل دین اسلام میں رکھا ہوا ہے"۔دادی جان سفید دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوۓ مسکرائیں تو گویا کمرے میں نور ہی نور  پھیل گیا ۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے