یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے  

 عصمت اسامہ

 (انیس سو پینسٹھ  کی سترہ روزہ پاک بھارت جنگ)

وطن عزیز پاکستان ستائیس رمضان المبارک 1947ء میں معرض وجود میں آیا۔لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کلمہء طیبہ کے نام پر یہ وطن حاصل کیا۔ اول

روز سے ہی یہ پاک وطن ،دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا رہا ہے۔ بھارت نے نہ صرف اس تقسیم کو قبول نہیں کیا بلکہ پاکستان کو ضروری اثاثوں اور کئی ریاستوں جن کا الحاق پاکستان  کے ساتھ ہونا تھا ،سے جان بوجھ کر محروم رکھا ہے۔ پاکستان کو ایسے دشمن کا سامنا رہا ہے جو دن کی روشنی میں بھی اس کے خلاف کاروائیاں کرتا ہے اور رات کے اندھیروں میں بھی سازشیں کرتا ہے۔ بھارت جس ملک کے نام کا مطلب ہی " خون بہانا " ہے ، پورے خطے کے امن کے لئے خطرات پیدا کرتا رہا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اکتوبر  1947 ء کو افواج پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا:

 "اگر ہم جنگ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں فوق البشر محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی ۔یہ ذاتی ترقی،عہدے اور مرتبے حاصل کرنے کا وقت نہیں ہے۔ یہ وقت ہے تعمیری کوشش کا ، بے لوث جدوجہد کا اور مستقل مزاجی سے فرض شناسی کا !".

تاریخ گواہ ہے پاک افواج نے قائد کے فرمان کو سینے سے لگا کے رکھا ہے۔  پاکستان پر اوپر تلے چار جنگیں مسلط کی گئیں ، 1948 ء کی جنگ کشمیر ، 1965ء کا رات کے اندھیرے میں حملہ ،1971ء کی جنگ اور پھر کارگل کا معرکہ ۔1965ء کی جنگ بلاشبہ پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے جس کا تذکرہ آج بھی لہو گرما دیتا ہے ۔ چونڈہ کے مقام پر ،دوسری جنگ عظیم ( بیٹل آف کرسک ) کے بعد دنیا کی دوسری بڑی ٹینکوں کی لڑائی لڑی گئی۔ بھارت نے 600 ٹینکوں اور ایک لاکھ فوج کے ساتھ سیالکوٹ میں چارواہ ،باجرہ گڑھی اور نحتال کے مقام پر حملہ کیا ،اس سے پہلے وہ لاہور پر حملہ آور ہوچکا تھا ۔ دشمن کا خیال تھا کہ پاکستان اپنی کمزور طاقت اور اسلحہ کی کمی کے سبب اپنا دفاع نہیں کر پاۓ گا اور تر نوالہ بن جائے گا لیکن پاک افواج نے دشمن کے عزائم کو اپنی بروقت جنگی حکمت عملی ،دلیری اور بے مثال جاں بازی کے سبب خاک میں ملادیا۔ میجر جنرل  یعقوب خان جو جنگ عظیم  دوم میں ٹینکوں کی لڑائی میں مہارت رکھتے تھے انہیں کور1 میں آرمر ایڈوائزر لگایا گیا ۔ پاک فوج کے جوانوں نے کم نفری اور ہتھیاروں کی قلت کے باوجود اپنی جان پر کھیل کے نہ صرف دشمن کو روکا بلکہ رجمنٹ 25 کیولری  جس کے کمانڈنگ آفیسر کرنل نثار تھے  ،اپنی بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوۓ دشمن کو پیچھے دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے بارہ سے اٹھارہ ستمبر کے درمیان چونڈہ کے اردگرد لگاتار حملے کئے تاکہ پاک فوج کو اطراف میں مصروف رکھا جاۓ مگر پاک فوج نے چونڈہ کی اہمیت کے پیش نظر اسے ایک دفاعی مورچے کے طور پر استعمال کیا ۔ چونڈہ مواصلات کا مرکز تھا جس سے کئی راستے نکلتے تھے۔دشمن چونڈہ کے بعد آگے بڑھ کر پسرور اور  گوجرانوالہ پر حملہ آور ہونا چاہتا تھا ۔ ہندوستانی 6 ماؤنٹین ڈویژن جو امریکی سازو سامان سے لیس تھا ،اس نے 35 بریگیڈ ،58 بریگیڈ اور 48 بریگیڈ کے ساتھ حملے کا پلان بنایا۔پاکستانی 24 بریگیڈ کے ساتھ کمانڈر برگیڈیئر عبدالعلی ملک کی کمانڈ میں چونڈہ کا دفاع کر رہا تھا ،اس نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے ۔( بحوالہ ہلال میگزین ستمبر 2020ء).

جنرل ٹکا خان کی قیادت میں پاک فوج ،قوم کے آگے ناقابل تسخیر دفاعی حصار بن گئی۔ لاہور میں میجرعزیز بھٹی نے اپنی جان قربان کرکےدشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ،سیالکوٹ سیکٹر میں ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کی چال جو ہماری لائف لائن  جی ٹی روڈ کو کاٹنے پر مبنی تھی ،اس چال کو ناکام کردیا۔ امریکی ریڈیو سروس کے صحافی " رے میلان " نے اس جنگ کا آنکھوں دیکھا حال لکھا کہ " میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ بھارت فتح کا دعویٰ کر رہا ہے لیکن زمین پر اس دعوے کے حق میں کوئی گواہی نہیں ملتی ۔میں جو کچھ دیکھتا ہوں وہ صرف تباہ شدہ بھارتی ٹینک ہیں اور بڑی تعداد میں ان کی نقل و حمل کی گاڑیاں ہیں جو اگلے مورچوں کی طرف دوڑتی پھرتی ہیں ( زخمیوں کو لے جانے اور رسد پہنچانے کے لئے).میں نے اپنی دو دہائی کی صحافیانہ زندگی میں کبھی اتنے پر اعتماد سپاہی نہیں دیکھے جتنے پاکستانی سپاہی ہیں جو بھارتیوں سے برسر پیکار ہیں ".( بحوالہ ریاض احمد چودھری کا کالم ،چونڈہ ،بھارتی ٹینکوں کا قبرستان:  روزنامہ پاکستان).

بھارت نے چونڈہ پر پہلا حملہ کیا اور گاؤں" بتر ڈوگراں دی " تک پیش قدمی کرتے ہوۓ اندر آگیا، اس  کی بکتر بند فوج ،وزیر والی الہڑ ریلوے اسٹیشن پر قابض ہوگئی۔ یہاں بھارت نے جنگ عظیم دوم کے سورما جنرل کورلا کو چونڈہ پر قبضہ کرنے پر مامور کیا تھا جس نے دو اطراف سے بھارتی فوج کے حملے کا پلان تیار کیا۔بھارت کے 35 انفنٹری بریگیڈ نےغربی جہت سےحملہ آور ہونا تھا اور 58 انفنٹری بریگیڈ نے شمال غربی جہت سے نقب لگانا تھی ۔ان علاقوں کا دفاع پاکستان کی تین ایف ایف رجمنٹ اور 14 بلوچ رجمنٹ کر رہی تھیں۔ بھارتی فوجیوں کی تعداد پندرہ ہزار جبکہ پاکستانی فوجیوں کی تعداد صرف ایک ہزار تھی۔ اسلحہ اور تعداد میں کوئی مناسبت نہ ہونے کے باوجود پاک فوج کے جوان بے جگری سے لڑے ، تین سو شہادتوں سے زمین کو سرخرو کردیا اور دشمن کے ہے درپے حملوں کو ناکام بنادیا۔

~ جو حق کی خاطر لڑتے ہیں ،مرنے سے کہیں ڈرتے ہیں جگر

جب وقتِ شہادت آتا ہے ،دل سینوں میں رقصاں ہوتے ہیں !

اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت سے دست بدستی لڑائی ( سی کیو بی) میں بھارتی مرہٹےبہت سی لاشیں چھوڑ کےبھاگ نکلےاوراس کے 46 فوجی قیدی بنالئے گئے۔ اس جنگ نے بھارتی فوجیوں کے حوصلے پست کردئیے بلکہ وہ پاک فوج کی پیش قدمی کا خوف محسوس کرنے لگے ۔(بحوالہ  میجر جنرل شفیق اعوان کا کالم ، فیصلہ کن معرکہ چونڈہ ستمبر 2018).

دشمن نے چونڈہ کی طرف سے حملہ اس لئے بھی کیا تھا کہ یہاں کوئی جنگل ، پہاڑ ،دریا نہ ہونے کے سبب کوئی زمینی رکاوٹ یا آڑ موجود نہ تھی اور ٹینکوں کی پیش قدمی کے لئے زمین صاف تھی۔ سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب ،بھارتی توپیں پاکستان کی شہری آبادی پر گولے داغنے لگیں جس سے کئی معصوم شہری شہید ہوگئے۔ اس موقع پر پاک ائر فورس کے شاہین دشمن کی یلغار کو روکنے کے لئے آئے اور کئی گھنٹوں تک دشمن کوسنبھلنے کا موقع نہ دیا۔مساجد سے جنگ کے بارے میں اعلانات ہونے لگے ،بھارتی ٹینک کالے ہاتھیوں کی مانند پاکستان میں قطار در قطار  داخل ہورہے تھے اور دھوکہ دینے کے لئے ٹینکوں پر پاکستانی پرچم لگا رکھے تھے۔یہ سترہ ستمبر کی صبح تھی ،دوپہر تک بھارتی ٹینک کافی علاقہ عبور کر چکے تھے ۔ پاک فوج نے دشمن کے دھوکے کو بھانپ لیا اور " لاسٹ مین ،لاسٹ بلٹ" کے ماٹو کے ساتھ دشمن کی صفوں میں گھس گئے۔ خاک اور خون کی دھول میں بہت سے جوان اپنے جسموں کے ساتھ بم باندھ کے ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے ۔افواج پاکستان کے ساتھ چونڈہ کے جوان بھی مادر وطن کے دفاع کے لئے سرگرم عمل تھے ۔ عینی شاہدین نے اپنی آنکھوں سے ناقابل یقین منظر دیکھا کہ پاک جوان بھارتی ٹینکوں کے اوپر چڑھ کر ٹینکوں کے اندر بم پھینک رہے تھے ۔

 

~ یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے جنھیں تو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی

دو نیم ان کی ٹھوکرسے صحرا و دریا ،سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی

 

آنا" فانا" بھارت کے کالےہاتھیوں یعنی ٹینکوں کے پرخچے اڑنے لگے ،یہ انسانی جسموں اور ٹینکوں کے مابین ایسی لڑائی تھی جس نے دنیا بھر  کو حیرت زدہ کردیا۔چونڈہ بھارتی ٹینکوں کا قبرستان  بن گیا ۔ بھارت کے تین سو فوجی ہلاک ہوۓ جن کی لاشوں کو بعد میں گدھ اور کوے نوچتے رہے ۔پھر پاک فوج نے اجتماعی گڑھا کھود کے ان کو دفن کردیا۔ جنگ بندی کے بعد یہ لاشیں دشمن کو واپس کی گئیں۔ ( بحوالہ  تحقیق : وثیق شیخ ۔چونڈہ کی لڑائی ،کالم ایکسپریس نیوز 6 ستمبر 2021ء)۔

پاک افواج کی بہترین حکمت عملی ، فقید المثال دلیری اور بہترین کارکردگی نے دشمن کو دن میں تارے دکھا دئیے،بھارتی افواج کو اسلحہ اور ہتھیاروں کی کثرت اور نفری کے باوجود شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ پاک فوج اس پوزیشن میں آگئی تھی کہ وہ پیش قدمی کرکے بھارتی زمینوں پرقبضہ کرسکتی تھی مگر اقوام متحدہ کی مداخلت کے سبب بائیس ستمبر کو جنگ بندی کرنا پڑی۔ ایک اہم عنصر یہ بھی تھا کہ پاکستانی  ہتھیار امریکی ساختہ تھے جنھیں اپ ڈیٹ کرنے پر امریکہ نے پابندی لگادی تھی۔ان کی کمک کے بغیر جنگ کو طول نہیں دیا جاسکتا تھا۔ 1965ء کی جنگ وہ جنگ تھی جس میں پاکستانی قوم اور پاک فوج یک جان دو قالب تھے۔ یہ یکجہتی دشمن کی آنکھ کا شہتیر بن گئی اور اس نے ففتھ جنریشن وار کے ذریعے عوام کو فوج سے بد ظن کرنا شروع کردیا تاکہ قوم کو اپنے محافظوں اور اپنے دفاعی حصار سے کاٹ کر لقمہء تر بنایا جاسکے۔ فیک نیوز ،میڈیا پروپیگنڈہ اس دور میں یہود و ہنود کا ہمارے خلاف اہم ترین ہتھیار ہے جس کے حملوں سے قوم کو باخبر رہنا ہوگا۔ اپنی صفوں میں موجود غداروں کو پہچاننا ہوگا اور دفاع وطن کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہوگا۔  اب پاکستان عالم اسلام  کی واحد ایٹمی پاور ہے جس سے سارے عالم اسلام کی امیدیں وابستہ ہیں ۔دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ پاک وطن کو اسلام کا قلعہ بنادے ،آمین۔

 

ٹیس بھی ٹیس نہ تھی زخم جگر ہونے تک

پھول بھی پھول نہ تھا ،خون میں تر ہونے تک

وہی حق دار ہے سورج کی کرن کا جس نے

 رات کی زلف سنواری ہے سحر ہونے تک

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے