سید ابوالاعلی'مودودی رحمتہ اللہ علیہ

عصمت اسامہ

فرمانِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے

"جوعلم کےراستےمیں چلتا ہےتو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سےاس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے۔ فرشتے ،طالب علم سے خوش ہو کر اس کے لیے اپنےپربچھا دیتے ہیں۔علم (دین) حاصل کرنے والے کے

لیے زمین و آسمان کی سبھی چیزیں دعائے خیر کرتی ہیں،حتیٰ کہ پانی میں موجود مچھلیاں بھی۔عالم کی فضیلت ، عبادت گزارپر ویسے ہی ہے جیسے چاند کی فضیلت سبھی ستاروں پر ہے۔علماء ، انبیاء کے وارث ہیں۔ انبیائے کرام نے درہم و دیناروراثت میں نہیں چھوڑے بلکہ انہوں نے وراثت میں علم دین کو چھوڑاہے جس نے اس حصے کو پالیا ،اس نے وافر حصہ پالیا "-

(مسند احمد، سنن ترمذی، سنن ابی داؤد ،سنن ابن ماجہ۔)

اللہ تعالیٰ ہرصدی میں کچھ ایسے علماء کو پیدا فرماتا ہےجو دین کا احیاء کرتےہیں ۔ اس کی تفہیم اور دعوت کا ذریعہ بنتے ہیں۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کا شماربھی ان میں ہوتاہے۔سید ابوالاعلیٰ مودودی 1903 ء میں اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق سادات گھرانےسےتھا۔آپ کا خاندان آپ کےاجداد میں سے خواجہ قطب الدین مودود ، کےنام پرمودودی کہلایا۔ یہ بزرگ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کےشیخ الشیوخ تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب کے زیرِ سایہ گھر پہ حاصل کی۔ بعد ازاں مقامی مدرسہ میں داخل کروا دیا گیا۔ 1914ء میں آپ نے مولوی کا امتحان پاس کیا۔ جب آپ کے والدین حیدرآباد منتقل ہوئے تو آپ کو وہاں دارالعلوم میں داخل کروا دیا گیا۔اس وقت صدر دارالعلوم مولانا حمید الدین فراہی صاحب تھے،جن کے شاگردوں میں مولانا امین احسن اصلاحی صاحب بھی تھے۔ والد صاحب کے انتقال کے بعد آپ پہ معاش کی ذمہ داری آن پڑی۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے کسی بات کو احسن انداز میں بیان کرنے اور لکھنے کا ملکہ دیا تھا، آپ کے اندر غوروفکر کی صلاحیت بدرجہ اولیٰ موجود تھی۔ آپ کسی معاملے کو عقل کی کسوٹی پہ پرکھنا بھی خوب جانتے تھے چنانچہ آپ نے صحافت کا شعبہ چنا اور پہلے ایک اخبار "مدینہ" کے مدیر بنے اور پھر جمعیت علمائے ہند کے روزنامہ "الحمیت" کے مدیر رہے لیکن جب جمعیت نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تو آپ احتجاجاً اس ادارت سے مستعفی ہوگئے۔

سید ابوالاعلیٰ نے جس دور میں آنکھ کھولی تھی اس میں ایک طرف خلافتِ عثمانیہ زوال پذیر تھی ، برصغیر کے مسلمان انگریز دورِ حکومت میں غلامی کی زندگی جی رہے تھے، ہرشعبۂ زندگی میں انگریزوں سے مرعوبیت پائی جاتی تھی۔ دین کی تعلیمات کو صرف چند رسومات تک محدود سمجھا جاتا تھا اور دین بطور ایک مکمل ضابطۂ حیات اپنانے کا تصور مدھم پڑ چکا تھا۔ ان حالات میں آپ نے اپنے قلم کی روشنائی سے اندھیرے میں چراغ جلانے شروع کئے۔ آپ مولانا محمد علی جوہر اور علامہ اقبال سے بھی امت مسلمہ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا کرتےتھے۔آپ نے تحریک جدوجہد پاکستان میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ 1932ء میں حیدرآباد سے رسالہ "ترجمان القرآن" کااجراء کیا اور قرآن وسنت کی تعلیمات کو مدلل اور آسان فہم انداز میں پیش کیا۔جب ہندوؤں اور انگریزوں کے درمیان رہتے ہوئے آئے دن ، شعائر اسلام پہ حملے ہونے لگے تو ایک بار دہلی کی جامعہ مسجد میں مولانا محمد علی جوہر نے بڑی دلسوزی سے کہا کہ کاش کوئی ان باتوں کا جواب دے تومولانا مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ میں اسلام کے خلاف اس پروپیگنڈے کا جواب دوں گاچنانچہ آپ نے شہرہء آفاق کتاب "الجہاد فی الاسلام" تصنیف کی۔ اس وقت آپ کی عمر صرف چوبیس سال تھی۔یہی کتاب علامہ اقبال نے پڑھی تو بےساختہ فرمایا:

"اسلام کے نظریۂ جہاد اوراس کے قانونِ صلح وجنگ پہ یہ ایک بہترین تصنیف ہے اورمیں ہر ذی علم آدمی کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس کا مطالعہ کرے"-

قائدِ اعظم محمد علی جناح ، سید ابوالاعلیٰ مودودی سے صلاح مشورے کیا کرتے تھے۔ ایک بار کسی نے قائد اعظم سے پوچھا کہ مودودی کیسا آدمی ہے تو قائد اعظم نے فرمایا کہ "وہ بہت مخلص ،نیک اور قابل شخص ہے۔ پاکستان مسلم لیگ بناۓ گی اور جب پاکستان بن جائے گا تو ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوگا کہ پاکستان کو اسلامی سلطنت کیسے بنائیں۔ سید مودودی اور ان کی جماعت اسلامی ، اس وقت کی تیاری کر رہی ہے۔اس لیے وہ بہت ہی ضروری اور مفید کام کر رہے ہیں۔"

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کا قیام 26 اگست 1941ء میں ہوا تھا اور جماعت اس وقت سے اب تک وطنِ عزیز کو اس کی بنیاد " پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الااللہ" کے مطابق تعمیر کرنے کے لیے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مصروف عمل ہے۔

قیامِ پاکستان کے بعد ملک کو اسلامی دستور دینے میں جماعت اسلامی کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اگر اس وقت آئینِ پاکستان میں حاکمیت اعلیٰ ، رب العالمین کی نہ لکھوائی جاتی تو آج یہ وطن اپنا وجود کھو چکا ہوتا۔ مولانا مودودی نے اسلام کو بطور ایک مکمل ضابطۂ حیات ثابت کرنے کے لیے بہت سا علمی اور فکری کام کیا ہے۔ وہ مفسر قرآن بھی ہیں ، تفہیم القرآن کو اگر اس صدی کی انقلابی تفسیر کہا جائے توبے جا نہ ہوگا۔ مولانا کا تصنیف کردہ لٹریچر مثلاً اسلامی نظام زندگی اور اس کے تصورات، پردہ، حقوق الزوجین ، تنقیہات ، اسلام اور ضبطِ ولادت، خطبات، سود، تحریکِ آزادئ ہند اور مسلمان، سنت کی آئینی حیثیت ،کتاب الصوم، اسلامی تہذیب اور اس کے اصول و مبادی، اسلامی ریاست، دینیات، الجہاد فی الاسلام ، دعوت اسلامی اور اس کے مطالبات، قرآن کی چار بنیادی اصلاحات ، پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

قیامِ پاکستان کے بعد جب قادیانیوں نے پھلناپھولنا شروع کیا ۔سید ابوالاعلیٰ مودودی تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت کے لیے میدان میں آئے اور "قادیانی مسئلہ " لکھی جس پرحکومتِ وقت نے ان کو گرفتار کرلیا۔

فوجی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔اس موقع پر آپ نے سچے عاشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہونے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ان سے کہا گیا کہ عدالت میں رحم کی اپیل کریں لیکن سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کر دیا اوراپنے بیٹے عمر فاروق سےیہ یادگار الفاظ کہے:

”بیٹے! ذرانہ گھبرانا۔ اگرمیرے پروردگار نے مجھے اپنے پاس بلانا منظورکرلیا ہےتو بندہ بخوشی اپنے رب سے جا ملے گا اوراگر ابھی اس کا حکم نہیں آیا توپھر چاہے یہ لوگ الٹے لٹک جائیں ،مجھ کو نہیں لٹکا سکتے۔“

اس سزا کے خلاف نہ صرف پاکستان کے عوام نے فقید المثال احتجاج کیا بلکہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے سربراہان نےحکومتِ پاکستان کوخطوط لکھے اور بالآخر حکومت نے مجبور ہو کرسزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا اورپھرسید ابوالاعلیٰ مودودی کو رہا کردیا گیا۔

سید ابوالاعلیٰ مودودی کی فکری و عملی کارناموں کی وجہ سےسعودی حکومت نےآپ کو شاہ فیصل ایوارڈ سے بھی نوازا۔ آپ کی تیار کردہ جماعتِ اسلامی ،جسے پاکستان کی نظریاتی حدود کی محافظ فوج بھی کہا جاتا ہے ،اپنے بے پایاں اخلاص ، امتِ مسلمہ کے درد اور اس کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ یہ واحد دینی جماعت ہے جس میں ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص شامل ہوسکتا ہے۔ رضائے الہی کے نصب العین کو حرزِجاں بنا کے اس کے قائدین سےلے کر کارکنان تک سرزمین پاکستان میں اسلامی نظام کی خاطر جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ان کے کردار پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، ان کی سیرت ،امانت و دیانت اور قابلیت کی گواہی ان کے مخالفین بھی دیتے ہیں۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے کتابوں کی صورت میں جو علمی ورثہ اور جماعت اسلامی کی صورت میں صدقۂ جاریہ چھوڑا ہے،ہر لحاظ سے قابلِ تحسین ہے۔

سید ابوالاعلیٰ مودودی گردوں اور چند دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے،آپ کےصاحب زادے جو اس وقت امریکہ میں زیرِ تعلیم تھے،انہوں نے علاج کی غرض سے آپ کو وہاں بلایا لیکن آپ شفایاب نہ ہوسکے اور 22 ستمبر 1979ء کو خالقِ حقیقی کے حضور پیش ہوگئے۔جب آپ کا جسدِ خاکی پاکستان پہنچا تو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آپ کی نمازِ جنازہ معروف عالم دین اور قطر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، صدر اخوان المسلمون شام علامہ یوسف القرضاوی نے پڑھائی۔

خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر سو بار مودودی۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے